مرکزالمعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر کا پچیس سالہ سفر مکمل ۔سلور جبلی کے موقع پر دہلی میں سہ روزہ بین الاقوامی سمینار کے انعقاد کا فیصلہ

سلور جبلی کے موقع پر دار الحکومت دہلی میں4،5 اور 6/اکتوبر(جمعہ، سنیچر اور اتوار) 2019کوایک سہ روزہ عالمی سمینار”مسلم نوجوان،علما اور معاصر چیلنجز: ما بعد مدارس تعلیم ڈپلوما اِن انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر کورس کے تناظر میں”کےعنوان سےمنعقد ہورہاہے
نئی دہلی۔(ملت ٹائمز)
1994 میں فضلائے مدارس کو انگریزی زبان و ادب،منتخب عصری مضامین اور کمپیوٹر کی تعلیم سے ا?راستہ کر نے کے لئے قائم کیا گیاعصر حاضر کا منفرد ادارہ مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر(ایم ایم ای آر سی)،ممبئی سالِ رواں اپنے 25/سالہ سنہرے اور تاریخ ساز سفر کی تکمیل کر رہا ہے۔ اِس حسین موقع کو قوم و ملت کے لئےبا مقصد اور افادیت سے بھر پور بنانے کی خاطر مرکزالمعارف کے اربابِ حل و عقد اور فضلائ نے ماضی کی حصولیابی و احتساب،حال کی کار کردگی و تقاضہ اور مستقبل کے چیلنج و عزائم سے روشناس ہونے اور اکابرین کے مشورے،ماہرین کی آرائ اور فضلائے مرکز المعارف کے تجربات جاننے کے لئے ہندوستان کی دار الحکومت دہلی میں4،5 اور 6/اکتوبر(جمعہ، سنیچر اور اتوار) 2019کوایک سہ روزہ عالمی سمینار”مسلم نوجوان،علمائ اور معاصر چیلنجز: ما بعد مدارس تعلیم ڈپلوما اِن انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر کورس کے تناظر میں”کےعنوان سے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔
مولانا محمد برہان الدین قاسمی، ڈائریکٹر مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹرنے بتلایا کہ اِس ادارہ کو مولانا بدرالدین اجمل القاسمی،لوک سبھا ایم پی، نے قائم کرکے اس میں فضلائے مدارس کو عصرِ حاضر سے ہم آہنگ کرنے کے لئے دوسالہ ڈپلوما اِن انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر (DELL)کورس کو متعارف کرایا تھا۔ اِس وقت ملک بھر میں 15 /سے زائد اداروں میں یہ کورس پڑھایا جارہا ہے،جس میں سے 08/ادارے باضابطہ مرکز المعارف سے ملحق ہیں۔اب تک مرکزالمعارف سے بِلاواسطہ 500/ سے زائدعلمائ فراغت حاصل کر کے ہندوستان اور بیرونِ ہند 20/سے زائد ممالک کے اندر مختلف اداروں اور شعبوں میں مکمل اسلامی تشخص کے ساتھ گرانقدر علمی،دینی،دعوتی اور صحافتی خدمات انجام دے رہے ہیں۔مولانانے مزید بتا یا کہ اس عالمی سمینار میں ہندوستان سمیت دنیا بھر سے فضلائے مرکز المعارف اور دیگر مہمانانِ کرام شرکت کریں گےاور مختلف موضوعات پر مقالات پیش کریں گے۔
پریس نوٹ کے مطابق سمینار کے مرکزی عناوین یہ ہیں: (1)مرکزالمعارف:فضلائے مدارس کے لئے ایک انقلابی تحریک (2)ہندوستان بطور متحدہ سماج اور علمائ کی ذمہ داریاں (3)ہندوستان کا مسلم نوجوان اور مستقبل کا لائحہ عمل (4) ڈپلوما اِن انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر (DELL):تجربات اور مستقبل کا منصوبہ۔اس کے علاوہ مختلف اداروں میں مرکز المعارف کے طرز پر ڈیل کورس پڑھنے والےمنتخب طلبا کے درمیان قومی سطح کا انگریزی زبان میں ایک تقریری مسابقہ بھی پروگرام کا حصہ ہوگا۔
پروگرام کے ایک کنوینر جناب محمد عمر گوتم نے بتلایا کہ سہ روزہ عالمی سمینار کے پہلے دو دن (4 اور 5 اکتوبر)کا پروگرام مدنی ہال، جمعیت علمائ ہند، نئی دہلی میں منعقد ہوگاجبکہ تیسرے دن کا پروگرام کانسٹی ٹیوشن کلب آف انڈیا،نئی دہلی میں ہوگا۔ جس میں ملک کے ممتاز علمائ ،دانشوران ، متعدد ممالک کے سفرائ ، وزرائ ،سرکاری افسران اور دیگر اہم شخصیات بطور مہمانان خصوصی شرکت کریں گے۔ علاوہ ازیں ایم ایم ای آرسی کے فضلاءاور دیگرااداروں سے وابستہ حضرات سلور جبلی کا حصہ بنیں گے۔
ایم ایم ای آر سی کےبانی و سرپرست مولانا بدرالدین اجمل القاسمی کی صدارت میں گذشتہ دنوں دہلی میں ان کی رہائش گاہ پر ایک میٹنگ ہوئی جس میں آرگنائزینگ کمیٹی کے علاوہ دس ذیلی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔آر گنائزنگ کمیٹی کی ذمہ داری کے فرائض جناب محمد عمر گوتم، ڈائریکٹر اسلامک دعوہ سینٹر، دہلی اور مولانا محمد برہان الدین قاسمی ،ڈائریکٹر مرکزلمعارف ،ممبئی نبھائیں گے جبکہ اس کمیٹی کے ممبران میں خلیل الرحمن لسکر ،جنرل سکریٹری مرکز المعارف ہوجائی، آسام ، ڈاکٹر عبید اللہ محی الدین قاسمی، اسسٹنٹ پروفیسر دہلی یونیورسیٹی ، مولانا عتیق الرحمن قاسمی، انچار ج ایم ایم ای آر سی، ممبئی ، مفتی عبد الرشید قاسمی،حق ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، کانپور ، ڈاکٹر محمد اللہ خلیلی قاسمی، دارالعلوم دیوبند ،مولانا سعید انور قاسمی، ایڈیٹر اسلام اور عصر جدید، جامعہ ملیہ اسلامیہ ،نئی دہلی،مولانا مدثر احمد قاسمی،نیشنل کو آردینیٹر ڈیل کورس،مولانا منظر بلال قاسمی، دہلی ، مولانا حفظ الرحمن قاسمی، دہلی، مولاناشمس تبریز قاسمی ایڈیٹر ملت ٹائمز ،دہلی،مولانامحمد اکر قاسمی، صورت،گجرات ، ڈاکٹر عبد المالک قاسمی، جمعیت علمائ ہند ، دہلی اور مولانا محمد صداقت قاسمی، دارالعلوم دیوبند، یوپی کے نامل شامل ہیں۔

SHARE