تبریز انصاری کی لنچنگ کے خلاف اقوام متحدہ کی ویڈیو حقیقت پر مبنی ۔ ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاس میں اٹھایاگیاتھا یہ مسئلہ

بیرسٹر اسدالدین اویسی نے اپنے ٹوئٹر پراس ویڈیو کو ری ٹوئٹ کردیاتھا جس کے بعد معاملہ سرخیوں میںآیا۔
نئی دہلی (ملت ٹائمز)
گذشتہ کئی دنوں سے اقوام متحدہ کے حقوق انسانی کونسل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس کے بارے میں کچھ لوگوں کا کہناتھاکہ یہ فرضی ہے حالاں کہ الٹ نیو ز کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ویڈیو درست ہے اور حقیقت پر مبنی ہے ۔ ذرہ برابر بھی فرضی نہیں ہے ۔
فرضی خبروں کی تحقیق کیلئے مشہور ویب سائٹ آلٹ نیوز نے تحقیق کیاہے کہ سوشل میڈیا پر اقوام متحدہ کی جو ویڈیو وائرل ہورہی ہے وہ درست ہے ۔اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس کونسل کے 41 ویں اجلاس کی 7 ویں میٹنگ میں پال نیومان این جی برائے ترقی افریقہ نے تبریز انصاری کی لنچنگ کے مسئلے کو اٹھایا ۔ یہ ویڈیو اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر بھی اپلوڈ کی گئی ہے ۔
ویڈیو میں کہاگیا ہے کہ گذشتہ پانچ میں سالوں ہندوستانی مسلمانوں کے خلاف نفرت اور کرائم کے واقعات سامنے آئے ہیں ۔ ہندو کمیونٹی کے لوگوں نے گائے کے نام پر مسلمانوں کا قتل کیا ہے ۔ اپریل 2017 سے دس مسلمان ہجومی تشد د کے شکار ہوئے ہیں ۔حال ہی میں 24 سالہ تبریز انصاری کو ایک بھیڑ نے پیٹ پیٹ کر ماردیاہے ۔بیرسٹر اسدالدین اویسی نے اپنے ٹوئٹر پراس ویڈیو کو ری ٹوئٹ کردیاتھا جس کے بعد معاملہ سرخیوں میںآیا۔

SHARE