راستے میں روک کر پوچھاکیا تو میاں جی ہے ؟پھر کہا مارو! اس کو مارو!یہ مسلمان ہے

تازہ معاملہ بہار کے نوادہ میں پیش آیاہے جہاں ایک مسلمان محمد جاویدنسیم کو دس بارہ شرپسندوں نے راستے میں رو کر پوچھاکیا تم میا جی ہو ۔ جاوید نے جھوٹ بولتے ہوئے کہا نہیں ۔ پھر بھگوا دہشت گردوں نے کہایہ ”یہ میاں جی ہے ۔ یہ مسلمان ہے ۔مارو اس کو مارو “
نوادہ (ملت ٹائمز)
ہندوستان میں ہجومی دہشت گردی اور ماب لچنگ کا واقعہ رکنے کا نام نہیں لے رہاہے ۔ گذشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران چالیس سے زائدماب لنچنگ کے واقعات پیش آچکے ہیں ۔ اب تازہ معاملہ بہار کے نوادہ میں پیش آیاہے جہاں ایک مسلمان محمد جاویدنسیم کو دس بارہ شرپسندوں نے راستے میں رو کر پوچھاکیا تم میا جی ہو ۔ جاوید نے جھوٹ بولتے ہوئے کہا نہیں ۔ پھر بھگوا دہشت گردوں نے کہایہ ”یہ میاں جی ہے ۔ یہ مسلمان ہے ۔مارو اس کو مارو “۔

https://twitter.com/imMAK02/status/1147159148087271424

ایک ویڈیو جاری کرکے محمد جاوید نے بتایاکہ وہ گڑگاپور گاﺅں سے گزرہاتھا جہاں دس بارہ ہندو لڑکوں نے روک لیا ۔اس میں ایک دوجاننے والے بھی تھے ۔اس نے پوچھا کیا تومیاں جی ہے ! میں نے جھوٹ بولا کہ نہیں میں مسلمان نہیں ہوں ۔اس کے بعد اس میں سے ایک نے کہاکہ یہ مسلمان ہے مارو اس کو مار۔مار ۔ پھر ان لوگوں نے بری طرح پٹائی کی ۔ میرا سر پھٹ چکاہے ۔ چار ٹانکے لگے ہوئے ہیں ۔میرا موبائل ،پرس سب کچھ ان لوگوں نے چھین لیا ۔ ماب لنچنگ کے شکار محمد جاوید نے یہ بھی بتایاکہ کسی نے بھی اس کی مد د نہیں کی ۔

SHARE