کرناٹک میں سیاسی بحران جاری ۔ کانگریس اور جے ڈی ایس کے تمام وزراءنے اپنے عہدوں سے استعفی دے دیا

بنگلور (ایم این این )
کرناٹک میں سیاسی ہلچل لگاتار تیز ہوتی جا رہی ہے۔ کانگریس اور جے ڈی ایس کے سبھی اراکین اسمبلی نے وزارت کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اندازہ لگایاجارہاہے کہ جلد ہی نئی کابینہ کی تشکیل کی جائے گی۔ یہ بھی کہاجارہاہے کہ کمار سوامی بھی وزیر اعلی کے عہدہ سے استعفی دیں گے اور ملک ارجن کھڑگے نئے وزیر اعلی بنیں گے ۔ اس دوران باغی ممبران اسمبلی اپنے استعفی پر برقرار ہیں اور کانگریس کے کسی بھی لیڈر سے ملاقات نہیں کررہے ہیں ۔