آگرہ میں خوفناک سڑک حادثہ، بس میں سوار 29 افراد کی موت

آگرہ (ایم این این )
اترپردیش کے آگرہ میں پیر کی صبح لکھنو¿ سے دہلی جا رہی ڈبل ڈیکر بس کے جمنا ایکسپریس وے پر ایک گہرے نالے میں گرنے سے 29 افراد کی موت ہوگئی۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے حادثہ پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ریلیف اور ریسکیو آپریشن کے حکام کو ہدایات دی ہیں۔
سینئر پولس سپرنٹنڈنٹ ببلو کمار نے بتایا کہ لکھنو¿ سے دہلی جا رہی ڈبل ڈیکر بس جمنا ایکسپریس وے پر نالے میں گر گئی، انہوں نے بتایا کہ ریسکیو اور ریلیف کا کام کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق ابھی تک 29 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ بھی سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 15 سے 20 زخمیوں کو بس سے نکال کر اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں کچھ کی حالت نازک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت کرائی جا رہی ہے۔ حادثہ کا شکار بس کو کرین کی مدد سے باہر نکالا جا رہا ہے۔

SHARE