روشن بیگ نے الیکشن کے نتائج سے پہلے کہا تھا کہ مسلمان ضرورت پڑنے پر بھارتیہ جنتا پارٹی سے ہاتھ ملا لیں
بنگلور(ایم این این )
کرناٹک میں کانگریس کے لیڈر روشن بیگ نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے جس طرح میرے ساتھ برتاو کیا ہے اس سے میں دکھی ہوں ، میں اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دے دوں گا اور بی جے پی میں شامل ہوجاوں گا۔ خیال رہے کہ کانگریس نے پارٹی مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے روشن بیگ کو معطل کردیا تھا۔
اس سے پہلے آئی ایم اے جویلرس سے وابستہ مبینہ مالی فرضی واڑہ معاملہ میں روینیو کے وزیر آر وی دیش پانڈے نے پیر کو کہا کہ کانگریس ممبر اسمبلی روشن بیگ نے دو مہینے پہلے کمپنی کے مالک محمد منصور خان کا ان سے تعارف کروایا تھا۔ تاہم انہوں نے کوئی بھی غیر مناسب مدد کرنے سے انکار کیا۔
قابل ذکر ہے کہ روشن بیگ نے الیکشن کے نتائج سے پہلے کہا تھا کہ مسلمان ضرورت پڑنے پر بھارتیہ جنتا پارٹی سے ہاتھ ملا لیں۔ لوک سبھا میں کانگریس کی خراب کارکردگی کے خدشہ کے درمیان انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا بھی اشارہ دیا تھا۔ بیگ نے کہا تھا کہ اگر این ڈی اے حکومت میں لوٹتی ہے ، تو میں مسلمانوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ حالات کے ساتھ سمجھوتہ کریں۔ انہوں نے کہا تھا کہ کانگریس نے ریاست میں صرف ایک مسلمان کو ٹکٹ دیا ہے۔






