نئی دہلی (ملت ٹائمز)
یونائٹیڈ مسلم فرنٹ نے آج ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی ۔ اپوزیشن لیڈروں اور مسلم اراکین پارلیمنٹ کے نام ایک خط لکھ کر ان سے مطالبہ کیاہے کہ وہ ماب لنچنگ کے سلسلے میں قانون سازی پر توجہ دیں اور ایک مضبوظ لاءبنائیں ۔
یونائٹیڈ مسلم فرنٹ کے صدر ایڈوکیٹ شاہدعلی نے ملت ٹائمز سے بتایاکہ ماب لنچنگ اور ہجومی تشدد کے خلاف سخت قانون بنانے کیلئے سپریم کورٹ ایک سال قبل ہدایات اور گائیڈ لائن جاری کرچکی ہے لیکن اب تک سرکاراس پر کوئی توجہ نہیں دی رہی ہے اور قانون نہیں بنایاجارہاہے ۔
انہوں نے مزیدبتایاکہ وزیر اعظم ،اپوزیشن لیڈران اور دیگر رہنماﺅں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک بھر میں جاری ماب لنچنگ کی مذمت کرنے کے بجائے اس کے خلاف سخت قانون بنائیں کیوں کہ جب تک مجرموں کو سخت سزا نہیں ملے گی یہ سلسلہ رکنے والا نہیں ہے ۔اس لئے ہم نے وزیر اعظم ۔ اپوزیشن رہنما اور مسلم اراکین پارلیمنٹ کے نام خط لکھ کر مطالبہ کیاہے کہ ماب لنچنگ کے خلاف قانون سازی پر توجہ دیں اور سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے فورا قانون بنائیں ۔
https://www.facebook.com/photo.php?fbid=10214108601685462&set=pcb.10214108602685487&type=3&theater
شاہد علی معروف سماجی وسیاسی رہنما اور دہلی ہائی کورٹ کے سینئر وکیل ہیں اور ہمیشہ اس طرح کے کاموں میں سرگر م رہتے ہیں ۔






