اسلام آباد (ایم این این )
پاکستان کی اپوزشن جماعت مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ یہ مجھے ہر قیمت پر گرفتار یا نظر بند کرنا چاہتے ہیں مگر مسئلہ یہ ہے کہ میرے خلاف کچھ ہے نہیں اس لیے بے چاروں کو وہ جھوٹا کیس جس میں مجھے ایک بار سزا ہو چکی اور جس کو ہائی کورٹ معطل کر چکی دوبارہ کھولنا پڑا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں مریم نواز کا کہنا ہے کہ یہ اقدام کیونکہ غیر قانونی اورمضحکہ خیز ہے اسلئے چلے گا نہیں اور میں پیش نہ ہو کر ایک تو ان کو گرفتاری پلیٹ میں رکھ کر ان کا مقصد پورا نہیں ہونے دینا چاہتی، دوسرا عدالت میں ناقابل تردید حقائق سامنے رکھنے اور سلیکٹڈ (وزیر اعظم عمران خان پر طنز ) کی آلہ کار نیب کی سیاہ کاریوں کو عوام کے سامنے لانے کا موقع گنوانا نہیں چاہتی۔