ایم آئی ایم کے ایم ایل اے وراث پٹھان ، فلم اداکا ر اعجاز خان سمیت کئی اہم شخصیات نے ممبئی پولس کے اقدام کو غلط ٹھہراتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے اور اسے ظلم کے خلاف آواز کو روکنے کے مترادف قراردیاہے ۔
ممبئی (ملت ٹائمز)
سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو اپلوڈ کرنے کی وجہ سے ٹک ٹاک کے سپراسٹار فیصل شیخ سمیت ان کی ٹیم کے پانچوں لوگوں کے خلاف ممبئی پولس نے ایف آئی آر درج کرلیاہے ۔ دوسری طرف ٹاک ٹاک نے بھی زیرو سیون ٹیم کے تین ممبر کا اکاﺅنٹ کمیونٹی گائڈ لائن کا حوالہ دیتے ہوئے ڈیلیٹ کردیاہے ۔
فیصل شیخ ٹک ٹاک ایپ پر بہت مشہورہیں۔ 24 ملین سے زائد ان کے وہاں فلووز ہیں ۔ علاوہ ازیں ان کی ٹیم میں حسینن خان ، سعدان فاروقی ،فیض بلوچ اور عدنان شیخ شامل ہیں ۔ یہ پانچوں ٹک ٹاک پر بہت مشہور ہیں اورفیصل شیخ ان میں سب سے زیادہ مشہور ہیں جن کے 4کڑور سے زائد فلورز ہیں غیر معمولی آمدنی بھی ٹک ٹاک سے ان کی ہورہی تھی۔
جھارکھنڈ میں تبر یز انصاری کی لنچنگ کے بعد انہوں نے ایک ویڈیو بنائی تھی جس میں کہاتھاکہ” آج تو تم نے تبریز انصاری کو مار دیا لیکن کل ہوکر تبریز انصاری کا بیٹاجب تم سے انتقام لے گا تو یہ مت بولنا کہ مسلمان دہشت گردہوتے ہیں “۔
اس ویڈیو کو ٹک ٹاک پر 71 ملین سے زائد لوگوں نے دیکھا ۔اس کے علاوہ ٹوئٹر ،فیس بک ،انسٹاگرام اور یوٹیو ب سمیت مختلف سوشل میڈیا سائٹ پر لاکھوں کی تعداد میں دیکھاگیا ۔ اس ویڈیو پر بہت زیادہ تنقید بھی ہوئی تھی جس کے بعدفیصل شیخ نے معافی طلب کرلی تھی او رکہاتھاکہ ہمارا مقصد کسی بھی کمیونٹی کو ٹھیس پہونچانا نہیں تھا ۔
https://www.youtube.com/watch?v=VFk7xkKcGbQ
دور وز قبل شیوسینا کے کارکن رمیش سولنکی نے ممبئی پولس میں ٹک ٹاک کی زیرو سیون ٹیم کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کرادیاجس میں نفرت پھیلانے اور اشتعال انگیز ویڈیو بنانے کا الزام عائد کیا ۔دوسری طرف ایف آئی آر درج ہونے کے بعدٹک ٹاک نے فیصل شیخ ،حسنین خان اور سعدان فاروقی کا اکاﺅنٹ ڈیلیٹ کردیاہے ۔
ایم آئی ایم کے ایم ایل اے وراث پٹھان ، فلم اداکا ر اعجاز خان سمیت کئی اہم شخصیات نے ممبئی پولس کے اقدام کو غلط ٹھہراتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے اور اسے ظلم کے خلاف آواز کو روکنے کے مترادف قراردیاہے ۔