ہیلپ سینٹر قائم کرنے کی اس تقریب میں ملک کے نامور صحافی ، وکلاء، سماجی کارکنان اور دیگر شخصیات نے شرکت کی اور ندیم خان کے قدم کو سراہتے ہوئے اسے وقت کی ضرورت بتایا ۔
نئی دہلی (ملت ٹائمز)
یونائٹییڈ اگینسٹ ہیٹ (یو اے ایچ ) نے آج پریس کلب آف انڈیا میں ہجومی تشدد اور ماب لنچنگ متاثرین کی امداد کیلئے ایک ہیلپ سینٹر قائم کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس موقع پر انہوں نے ٹول فری نمبر بھی جاری کیا ہے
1800-3133-60000
یو اے ایچ کے سربراہ ندیم خان نے بتایاکہ سرکار ماب لنچنگ پر قابو پانے میں ناکام ہوچکی ہے ۔ مرکزی اور ریاستی سرکار صرف بیان دیتی ہے عملی کاروائی نہیں کرتی ہے اس لئے ماب لنچنگ کے متاثرین کی امداد کیلئے ہم نے ہلیپ سینٹر قائم کیا ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ ماب لنچنگ کے متاثرین کی امداد کیلئے ملک بھر میں ٹیم تشکیل دی جائے گی ۔ فوری طور پر پہونچنے اور مدد کرنے کا منصوبہ ہے ۔ میڈیا سے معاملہ کو دور رکھتے ہوئے ماب لنچنگ کے شکار افراد کو ہم قانونی مدد فراہم کریں گے اور جلد ازجلد انصاف فراہم کرانے کیلئے جدوجہد کریں گے ۔
ہیلپ سینٹر قائم کرنے کی اس تقریب میں ملک کے نامور صحافی ، وکلاء، سماجی کارکنان اور دیگر شخصیات نے شرکت کی اور ندیم خان کے قدم کو سراہتے ہوئے اسے وقت کی ضرورت بتایا ۔
واضح رہے کہ ہندوستان میں ماب لنچنگ سے بچنے اور اس پر کیسے قابو پایاجائے مستقل بحث بن چکی ہے ۔ اس سلسلے میں گذشتہ دنوں سپریم کورٹ کے سینئر وکیل محمود پراچہ نے ایک پریس کانفرنس کرکے یہ اپیل کررکھی ہے کہ مسلمان ہتھیار حاصل کرنے کیلئے اپلائی کریں اور اسلحہ چلانے کی تربیت سیکھیں ۔ جگہ جگہ اس بارے میں کیمپ لگائیں ۔






