امیت شاہ نے کہا کہ پاکستان کو ایک دن دنیا کے دباو¿ میں آکر اس معاہدے پر دستخط کرنے ہوں گے اور اگر وہ نہیں کرتا تو ہمارے پاس اس سے ’نمٹنے ‘ کا طریقہ بھی ہے
نئی دہلی 15جولائی ( آئی این ایس انڈیا )
وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے سارک ممالک کے علاقائی معاہدے (سارک ریجنل کنونشن آن سپرےشن آف ٹیررزم) پر دستخط نہیں کئے ہیں لیکن بھارت کے پاس اس سے نمٹنے کیلئے سرجیکل اسٹرائیک ایئر اسٹرائیک جیسے دوسرے طریق¿ہ کار ہیں۔ قومی ریسرچ ایجنسی ترمیمی بل 2019 پر لوک سبھا میں بحث کے دوران کچھ ارکان کی طرف سے مانگے گئے وضاحت پر امت شاہ نے کہا کہ دہشت گردی کا کوئی لیفٹ یا رائٹ نہیں ہوتا۔ دہشت گردی صرف دہشت گردی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سارک ریجنل کنونشن آن سپرےشن آف ٹیررزم پر بھی دستخط نہیں کئے ہیں۔ اگر وہ بھارت کے ساتھ معاہدے پر دستخط نہیں کرتا تو بھی ہمارے پاس اس سے نمٹنے کے لئے متعدد طریقہ¿ کار ہیں۔ اگر وہ دستخط نہیں کرے گا تو کیا ہم دوسرے ممالک کو اس میں شامل کرنے کے لئے انتظار کریں گے۔ وزیر داخلہ نے اس تناظر میں سرجیکل اسٹرائیک اور ایئر اسٹرائیک جیسے اقدامات کا ذکر کیا۔ امیت شاہ نے کہا کہ پاکستان کو ایک دن دنیا کے دباو¿ میں آکر اس معاہدے پر دستخط کرنے ہوں گے اور اگر وہ نہیں کرتا تو ہمارے پاس اس سے ’نمٹنے ‘ کا طریقہ بھی ہے ۔






