سیمانچل کے کئی اضلاع سیلاب سے متاثر۔ مصیبت زدہ بھائیوں کی امداد کے لیے آگے آئیں اہل خیر: ناظم امارت شرعیہ

امارت شرعیہ کے مقامی نمائندے اورذیلی دفتر کے قضاة متاثرہ مقام کا جائزہ لے رہے ہیں ، ان کی رپورٹ کی بنیاد پر مقامی ضرورت کے حساب سے امارت شرعیہ ریلیف کا کام کرے گی
پٹنہ (ملت ٹائمز)
ناظم امارت شرعیہ مولانا انیس الرحمن قاسمی صاحب نے ارریہ، کشن گنج، سوپول سمیت سیمانچل کے کئی اضلاع میں سیلاب کی صورت حال بن جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ بارش اور پڑوسی ملک نیپال کے زیادہ پانی چھوڑ دینے کی وجہ سے سیمانچل کے کئی اضلاع میں خاص طور پر کوسی حلقہ کے علاقوں میں سیلاب کی صورت حال بن گئی ہے اور ہزاروں افراد متاثر ہوگئے ہیں ، تین درجن قریب افراد اب تک لقمہ¿ اجل بن چکے ہیں ، درجنوں بستیاں اورقصبات پانی کے گھیرے میں ہیںاور سیکڑوں لوگ محفوظ مقام پر مجبورہیں ، ان کے گھربار ، زمینیں ، فصلیں ، کھیت کھلیان ، غلے ، اناج ، گھروں کے اثاثے سیلاب سے تباہ ہو چکے ہیں ۔ اخبارات ، سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے آپ تک بھی سیلاب کی خبرپہونچی ہوگی ۔ امارت شرعیہ نے ہر ایسے موقع پر آگے بڑھ کر مصیبت زدگان کی مدد کی ہے ، اس موقع پر بھی امارت شرعیہ کی جانب سے مصیبت زدگان کو راحت پہونچانے کا کام شروع ہو رہا ہے ، اس سلسلہ کی شروعات ہوچکی ہے ، امارت شرعیہ کے مقامی نمائندے اورذیلی دفتر کے قضاة متاثرہ مقام کا جائزہ لے رہے ہیں ، ان کی رپورٹ کی بنیاد پر مقامی ضرورت کے حساب سے امارت شرعیہ ریلیف کا کام کرے گی، امارت شرعیہ نے حکومت سے اور ڈزاسٹر مینیجمنٹ ڈپارٹمنٹ سے خط لکھ کر بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے مقامی افسران سے رابطہ کر کے سیلاب کی صحیح صورت حال معلوم کرے اور فوری طور پر متاثرہ بستیوں میں راحت رسانی کا کام کرے ، خاص طور پر جو بستیاں پانی سے پوری طرح گھری ہوئی ہیں، وہاں کشتیوں کاانتظام کیا جائے اور غذائی اشیائ، اور بنیادی ضرورت کی چیزیں مہیاکرائے۔امارت شرعیہ اپنے مقامی نقبائ، نائبین نقبائ، ارکان عاملہ، شوریٰ، ارباب حل و عقد اوردیگر متعلقین سے بھی اپیل کرتی ہے کہ وہ مصیبت زدگان کی مدد کے لیے آگے آئیں اور اپنے آس پاس میں جو بستیاں سیلاب میں پھنسی ہوئی ہیں وہاں متاثرین کی مدد کریں،غذائی اجناس،پینے کا صاف پانی، کپڑے ، ترپال ، مومبتی ماچس ، بچوں کے لیے دودھ کے پیکٹ ، دواو¿ں وغیرہ کا انتظام کریں ،مصیبت زدگان کی خدمت کرنااور ان کی مصیبت کو کم کرنا بہت بڑاکارخیرہے، جو اللہ کے بندوں کی مدد کرتا ہے، یقینا اللہ اس کی مدد کرتا ہے۔
ناظم صاحب نے اہل خیر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جو حضرات امارت شرعیہ کے واسطے سے متاثرین کی مدد کرنا چاہتے ہیں وہ امارت شرعیہ میںبھیجیںاور اپنے رفقاءکو بھی اس کی طرف متوجہ کریں۔آپ اپنی رقم امارت شرعیہ کے ریلیف فنڈ میں بھیج سکتے ہیں :
A/C name: Relief Fund Imarat Shariah
A/C Number: 918020100932926
IFSC CODE: UTIB0001664
BankName: AXIS BANK
Branch: Anisabad , Patna