مظفرنگر(پریس ریلیز)
سکھوں کے مذہبی پیشوا گرونانک کے پانچسو پچاسویں یوم پیدائش کے موقع پر بیدر کرناٹک سے چل کر مظفرنگر پہنچنے والے طویل جلوس کی آج مظفرنگر میں مسلم جماعتوں سے والہانہ استقبال کرکے خیر سگالی کا شاندار پیغام دیا، جس کو دیکھ کر سکھوں کے مذہبی رہنماو¿ںنے نعرہ تکبیر اللہ اکبر ، جو بولے سونہال“ کے نعرے بلند کرتے ہوئے سکھ مسلم اتحاد کی مثال پیش کی۔
واضح ہوکہ پیغام انسانیت کے زیر اہتمام جمعیة علماءسمیت مختلف تنظیموں اور مذہبی رہنماوں نے مظفرنگر کے مناکشی چوک پر سکھوں کے مذہبی جلوس کا استقبال کرتے ہوئے اس کو قدم ملک کی سالمیت اور یکجہتی کے لئے ضروری قراردیا۔
گرونانک دیو جی صاحب کے 550ویں یوم پیدائش کے موقع پر گرودوارہ نانک جھیرا صاحب بیدر کرناٹک سے یہ یاترا ۲جون کو شروع ہوئی تھی جو آج مظفرنگر پہنچی ، جس کامظفرنگر کے سکھ سماج نے نمائش کیمپ پر اور مسلم سماج کے نمائندوں نے مناکشی چوک پر والہانہ استقبال کیا۔
اس موقع پر پیغام انسانیت کے صدر حاجی آصف راہی نے کہاکہ ہندوستان کی قومی یکجہتی اور سالمیت کی حفاظت اسی وقت ہوسکتی ہے جب ہم ایک دوسرے کے مذہبی شعائر کی عزت کریں گے اور ایک دوسرے کے ساتھ باہمی روابط مضبوط ہوں گے ، انہوں نے کہا کہ یہ سیکولر ملک ہے جہاں جمہوری نظام ہے ایسے میں آج کے ماحول کو مد نظررکھتے ہوئے ہم سبھی کو خیر سگالی او ر آپسی اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا اسی وقت ملک کے سیکولر تانے بانے کو مضبوط کریں گے۔
مسلمانوں کے ذریعہ اس والہانہ استقبال کو دیکھ کر سکھ طبقے کے لوگوں اور ان کے مذہبی رہنماو¿ں نے مسلمانوں کا تہے دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کا استقبال بیدر سے یہاں تک کسی طبقہ نے پہلی مرتبہ کیا۔ سب سے خاص بات یہ رہی کہ سکھوں کی جانب سے نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے نعرے بلند ہوتے رہے ۔
مسلم مذہبی رہنماو¿ں نے سکھوں کے پنچ پیاروں کو چادر اڑھاکر استقبال کیا ، جن میں مولانا قاسم،حاجی آصف راہی، جمعیة علماءکے ضلع سکریٹری مولانا موسیٰ قاسمی،قاضی محمد علی علوی،حاجی محمدشاہد،مولانا نذر محمد، مولانا گلزار وغیرہ کے نام خصوصی طور سے شامل رہے۔
ضلع انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی انتظامات بہت سخت تھے ۔
اس موقع پر مولانا نذر محمد، مولانا قاسم، شاہد تیاگی، مولانا محمد موسیٰ قاسمی، مولانا مکرم،مولانا طاہر قاسمی، محمد علی علوی، گوہر صدیقی، مولانا جنید ہاشمی، اکرام قصار، ماسٹر نظر، پردھان مرسلین ، توحید تیاگی، دلشاد پہلوان، عالمگیر رتھیڑی،انوممبر ، نوشاد ممبر، ڈاکٹر شاہ ویز راو¿،فیضان انصاری، امیر اعظم کلو،دلشاد انصاری، فرحان خان، شاہ زیب خان، حکیم ربانی، نوشاد قریشی،ارشاد انصاری، شہزاد قریشی، عظیم خان، شجاع الرحمان، ضیاءالرحمان، سیف راہی، شہزاد راہی،آصف خان، یاسین راعین، موبین راعین، نوشاد راعین، نسیم حیدر زیدی، عارف راعین وغیرہ موجود رہے






