برلن ( ایم این این )
جرمنی میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور مسجد وں پرحملہ کا سلسلہ مسلسل جاری ہے ۔ اسی طرح کا ایک اور واقعہ پیش آیاہے ۔تفصیلات کے مطابق جرمن شہر بون میں ایک مسجد کو مقامی شہریوں نے نشانہ بنایا اور اس پرحملہ کیا ۔مسجد میں داخل ہونے والے بعض نا معلوم افراد نے خیراتی صندوقوں کو بھی نقصان پہنچایا۔
یہ مسجدجرمنی میں مسلمانوں کی ایک تنظیم انجمن اوقاف ا سلامی کے دیکھ ریکھ میں شامل ہے۔ انہوں نے میڈیا سے بتایاکہ ر وائلر نامی اس جامع مسجد میں 3 افراد داخل ہوئے جنہوں نے انتظامی کمیٹی کے کمرے اور دفتر کو بھی نقصان پہنچایا اور خیراتی صندوق توڑتے ہوئے فرار ہو گئے۔جرمن پولس نے کہاہے کہ اس واقعہ کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔