بالی ووڈ ادا کا راعجاز خان گرفتار ۔ سوشل میڈیا پر ویڈمتنازع ویڈیو بنانے کا الزام

ملت ٹائمز کے مطابق محمد اعجاز خان نے ٹاک ٹاک کے اسٹار زیر و سیون ٹیم کی حمایت کی تھی اور ایک ویڈیو بناکر ممبئی پولس کے اقدامات کو غلط بتایاتھا
ممبئی (ملت ٹائمز)
ممئی پولس نے بالی ووڈ اداکار اعجاز خان کو فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے خلاف ویڈیوز بنانے کے الزام میں گرفتار کرلیاہے ۔ ممبئی سائبر کرائم برانچ نے ایک پریس ریلیز جاری کرکے بتایاہے کہ ٹک ٹاک ،ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا سائٹ پر محمد اعجاز خان کی کئی ایک ویڈیو شیئر کررہی ہے جس سے مذہبی ہم آہنگی کو خطرہ لاحق ہے اس لئے انہیں گرفتار کرلیاگیاہے ۔
ملت ٹائمز کے مطابق محمد اعجاز خان نے ٹاک ٹاک کے اسٹار زیر و سیون ٹیم کی حمایت کی تھی اور ایک ویڈیو بناکر ممبئی پولس کے اقدامات کو غلط بتایاتھا ۔ جھارکھنڈ میں تبریز انصاری کے قتل کے بعد ممبئی میں ٹک ٹاک پر محمد فیصل شیخ نے اپنی ٹیم کے ساتھ ایک ویڈیو بنائی تھی کہ آج تو تم نے تبریز انصاری کا قتل کردیاہے کل ہوکر اس کا بیٹاجب انتقام لے گا تو یہ مت کہنا کہ مسلمان دہشت گرد ہوتے ہیں “اس ویڈیو کو 71 ملین سے زائد لوگوں نے دیکھاتھا جس کے بعد ممبئی پولس نے فیصل شیخ سمیت تین لوگوں کو گرفتار کرلیا ۔

https://twitter.com/VallabhMIRROR/status/1151815821624303617/photo/1

SHARE