بھارت کلبھوشن جادھو کورہا کرانا چاہتا تھا لیکن ایسا نہیں ہوا۔یہ ہماری جیت ہے :پاکستان کا دعوی

اسلام آباد، 18 جولائی (آئی این ایس انڈیا )
وزیر اعظم عمران خان نے جمعرات کو کہا کہ بین الاقوامی عدالت انصاف کے حکم کے بعد کلبھوش جادھو کیس میں پاکستان قانون کے مطابق آگے بڑھے گا۔ غور طلب ہے کہ بین الاقوامی عدالت انصاف نے بدھ کو پاکستان کو ہندوستانی شہری کلبھوش جادھو کو سنائی گئی پھانسی کی سزا پر مو¿ثر طریقے سے پھر سے غور کرنے اور قونصلر رسائی فراہم کرنے کا حکم دیا ہے ۔ ریٹائرڈ بھارتی بحریہ افسر جادھو (49) کو جاسوسی اور دہشت گردی کے الزامات پر پاکستان کی فوجی عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی۔ اس سزا کی بھارت میں سخت مخالفت ہوا تھی ۔عبدالقوی احمد یوسف کی قیادت والے 16 رکنی بنچ نے ایک کے مقابلے 15 ووٹوں سے کلبھوش جادھو کو قصوروار ٹھہرائے جانے اور انہیں سنائی گئی سزا پر نظر ثانی کرنے کا حکم دیا۔ اگرچہ بنچ نے ہندوستان کی زیادہ تر مطالبات کو مسترد کر دیا ،جن میں جادھو کو مجرم ٹھہرانے کے فوجی عدالت کے فیصلے کو منسوخ کرنے، ان کی رہائی اور بھارت تک محفوظ پہنچانا شامل ہے۔ فیصلے پر پہلی بار رد عمل ظاہر کرتے ہوئے خان نے ٹویٹ کیا کہ :’ کلبھوش جادھو کو رہائی نہ کرنے اور بھارت کو نہ لوٹانے کے بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلے کی تعریف کرتا ہوں،وہ پاکستان کے لوگوں کےخلاف جرائم کا مجرم ہے، پاکستان قانون کے مطابق آگے بڑھے گا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ:’ جادھو پاکستان میں رہے گا‘۔ اس کے ساتھ پاکستان کے قوانین کے مطابق سلوک کیا جائے گا، یہ پاکستان کے لئے جیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کلبھوشن جادھو کو بری کرانا چاہتا تھا لیکن ایسا نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ:’ وہ اس کی رہائی چاہتے تھے، اسے منظور نہیں کیا گیا، وہ اس کی واپسی چاہتے تھے، اسے بھی مسترد کر دیا گیا۔