
۔بنچ میں جسٹس ایس ایس بوبڑے، جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس ایس اے نذیر بھی شامل ہیں۔
نئی دہلی ( ملت ٹائمز)
ایودھیا تنازعہ میں ثالثی کمیٹی نے سپریم کورٹ کو اپنی رپورٹ سونپ دی ہے۔رپورٹ کا بیورا خفیہ رہے گا۔اب اس معاملے کی سماعت 2 اگست کو رپورٹ پڑھنے کے بعد ہوگی۔سی جے آئی نے کہاکہ ثالثی ابھی چلتی رہے گی۔ ایس سی نے کہا ہے کہ ثالثی کے نتیجے 31 جولائی تک دیں۔بتا دیں کہ سی جے آئی رنجن گوگوئی کی صدارت والی پانچ ججوں کی آئین بنچ نے 11 جولائی کواس معاملے پر رپورٹ مانگی تھی اور کہا تھا کہ اگر عدالت ثالثی کارروائی مکمل کرنے کا فیصلہ کرتی ہے تو 25 جولائی سے روزانہ کی بنیاد پر سماعت شروع ہو سکتی ہے۔بنچ نے تین رکنی ثالثی کمیٹی کے چیئرمین اور عدالت عظمی کے سابق جج (ریٹائرڈ) ایف ایم آئی کلیف اللہ سے اب تک ہوئی ترقی اور موجودہ صورتحال کے بارے میں 18 جولائی تک آگاہ کرانے کو کہا تھا۔بنچ نے 11 جولائی کو کہا تھاکہ مبینہ رپورٹ 18 جولائی کو حاصل کرنا آسان ہو جائے گا جس دن یہ عدالت آگے کے احکامات جاری کرے گی۔بنچ میں جسٹس ایس ایس بوبڑے، جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس ایس اے نذیر بھی شامل ہیں۔





