دہلی کی سابق وزیر اعلی شیلا دیکشت کا اچانک انتقال ۔ پورے ملک میں غم کی لہر

انھیں آج صبح اچانک دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد اسپتال میں داخل کیا گیا تھا لیکن وہ صحت یاب نہیں ہو سکیں۔ ان کا انتقال کانگریس کے لیے ہی نہیں بلکہ ملک کے لیے ایک عظیم خسارہ ہے
نئی دہلی (ملت ٹائمز)
دہلی کی سابق وزیر اعلیٰ اورکانگریس کی سینئر لیڈر شیلا دیکشت کا آج دہلی کے اسکارٹس اسپتال میں انتقال ہو گیا۔ انھیں آج صبح اچانک دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد اسپتال میں داخل کیا گیا تھا لیکن وہ صحت یاب نہیں ہو سکیں۔ ان کا انتقال کانگریس کے لیے ہی نہیں بلکہ ملک کے لیے ایک عظیم خسارہ ہے۔ انھوں نے 81 سال کی عمر پائی اور اپنی سیاسی زندگی میں کئی اہم ذمہ داریوں کو بخوبی نبھایا۔ہندوستان کی مسلم قیادت اور مسلم رہنماﺅں سے بھی ان کے اچھے اور خوشگوار تعلقات تھے ۔چند ماہ قبل لوک سبھا انتخابات کے موقع پر ملت ٹائمز نے ان کا خصوصی انٹرویو بھی لیاتھا ۔