لوک سبھا میں اعظم خان کے بیان پر ہنگامہ ۔ ناراض ہوکر تقریر کئے بغیر ایوان سے نکل گئے

نئی دہلی (ایم این این
لوک سبھا میں تین طلاق بل پر بحث کے دوران سماجوادی پارٹی رکن پارلیمنٹ اعظم خان نے چیئر پر بیٹھیں رما دیوی کے بارے میں کچھ تبصرہ کیا جس پر وزیر قانون روی شنکر پرساد نے سخت اعتراض ظاہر کیا۔ انھوں نے کہا کہ لوک سبھا رکن کو اپنے بیان کے لیے معافی مانگنی چاہیے۔ اس پر اعظم خان نے کہا کہ وہ میری بہن جیسی ہیں، معافی کس بات کی مانگنی چاہیے۔
لوک سبھا اسپکر اوم برلا آگئے اور انہوں نے ایوان کو کنٹرول میں کیا ۔ انہوں نے کہاکہ اعظم خان سینئرلیڈر ہیں اگر انہیں لگتاہے کہ کسی کو ان سے کچھ تکلیف ہوئی ہے تووہ وضاحت کردیں جس کے بعد اعظم خان نے کہاکہ رما دیوی میری پیاری بہن ہیں اگر یہ جملہ پارلیمنٹ کے آداب کے خلاف ہے تو میں ابھی لوک سبھا سے استعفی دیتاہوں ،اعظم خان کی صفائی کے بعد بھی بی جے پی لیڈروں کی طرف سے ہنگامہ جاری رہاجس کے بعد وہ ناراض ہوکر ایوان سے نکل گئے ۔
دراصل اعظم خان طلاق بل پر بولنے کیلئے جب کھڑے ہوئے تو انہوں نے ایک شہر کہاکہ تو ادھر ادھر کی نہ بات کر ۔بتایہ قافلہ لٹا ہے کیوں؟؟ اسی پر رما دیوی نے کہاکہ میں آپ میری طرف دیکھیے جس پر اعظم خان نے کہاکہ میں آپ کی طرف دیکھوں گا اور جی کررہاہے کہ آپ کو ہی دیکھوں ،آپ میری پیاری بہن ہیں ۔ رما دیونے مسکراتے ہوئے شکریہ کہا اور اعظم سے اپنی بات جاررکھنے کی اپیل کی لیکن بی جے پی والوں نے غلط بتاتے ہوئے معافی مانگنے کی اپیل اور روی شنکر پرساد بھی کھڑے ہوگئے ۔اکھلیش یادو اور دیگر اپوزیشن لیڈروں نے اعظم خان کا ساتھ دیا ۔