زندگی بھر میں اس بل کی مخالفت کرتارہوں گا ۔یہ مسلمانوں کو شریعت ،تہذیب اور اسلامی کلچر سے دورکھنے کی سازش ہے :اویسی

نئی دہلی (ملت ٹائمز)
بیرسٹر اسدالدین اویسی نے لوک سبھا میں طلاق بل پر بحث کرتے ہوئے کہاکہ یہ خواتین اور سپریم کورٹ کے فیصلہ کے خلاف ہے ۔ تین سال تک عورتوں کو زندگی بسانے کا حق نہیں دیاجارہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ جب شوہر تین سال تک جیل سے آئے گا تو وہ اپنی بیوی کے ساتھ کیسے رہے گا اور تین سالوں میںبیوی کہیں اور شادی کرنا چاہے گی تو وہ نہیں کرسکے گی ۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی صنفی مساوات کی بات کررہے ہیں ان کے وزیر اعظم ،وزیر داخلہ ،وزیر قانون اور تمام وزراءسے درخواست ہے کہ تمام خواتین ممبرا ن پارلمینٹ کو سبریمالالیکر جائیں اور اس کا درشن کرائیں ۔
انہوں نے کہاکہ میں تیسری مرتبہ آج لوک سبھا میں طلاق بل کی مخالفت کررہاہوں اورانشاءاللہ زندگی بھر کرتارہوں گا ۔یہ بل مسلمانوں کو شریعت ،اسلامی تہذیب اور کلچر سے دور کرنے کی سازش ہے لیکن ایسا کبھی نہیں ہوگا ۔صبح قیامت تک ہم ہندوستان میں رہیں گے اور قرآن وحدیث پر ہی عمل کریں گے ۔