جب ہندو مردوں کو طلاق پر جیل نہیں بھیجا جاتا تو مسلم مردوں کے لیے یہ قانون کیوں : ٹی ڈی پی

نئی دہلی: طلاق ثلاثہ بل پر بحث کے دوران تیلگو دیشم پارٹی کے رکن پارلیمنٹ جے دیو گلّا نے لوک سبھا میں اس بل کی مخالفت کی۔ 

انھوں نے کہا کہ تین طلاق کو عدالت غلط بتا چکا ہے، لیکن جو بل پیش کیا گیا ہے وہ کئی معنوں میں درست نہیں ہیں۔ سب سے پہلے تو حکومت کو قانون ایسا بنانا چاہیے جو سب کے لیے برابر ہو۔ 

سوال یہ ہے کہ کیا ہندو کو بھی طلاق پر جیل بھیجا جائے گا؟ اگر نہیں تو صرف مسلم مردوں کے لیے یہ قانون کیوں؟ ٹی ڈی پی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ اس بل میں ترمیم کی اشد ضرورت ہے ۔