انقرہ(ایم این این )
ملیشیا کے وزیر عظم مہاتیر محمد اور ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کی آج ملاقات ہوئی ۔ ٹی آر ٹی کے مطابق یہ ملاقات استنبول کے وحدالدین قصر میں سر انجام پائی۔صدر ِ ترکی و اہلیہ امینہ ایردوان کی میزبانی میں دیے گئے اس ناشتے میں مہمان وزیر اعظم کی اہلیہ سیتی خصمہ محمد علی بھی شریک تھیں۔یہ ناشتہ پریس کی عدم موجودگی میں دوستانہ ماحول میں سر انجام پایا۔