تین طلاق بل پر راجیہ سبھا میں بحث جاری ۔ اپوزیشن پارٹیوں کا سلیکٹ کمیٹی میں بھیجنے کا مطالبہ

نئی دہلی (ملت ٹائمز)
طلاق ثلاثہ بل آج راجیہ سبھا میں پیش ہوگیاہے جس پر بحث جاری ہے ۔ وزیر قانون روی شنکر پرساد نے بل پیش کرتے ہوئے کہاکہ مسلم خواتین پر ظلم ہوتاہے ۔ جب جی میں آتاہے شوہر طلاق دے دیتاہے اس لئے یہ بل لایاگیاہے ۔ اس بل کا سیاست اور کسی کے پرسنل لاءمیں مداخلت سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ اس کا تعلق انسانیت سے ہے ۔کانگریس ، ٹی ایم سی ، وائی ایس آر سمیت متعدد اپوزیشن پارٹیوں نے اس بل کی مخالفت کا فیصلہ کیاہے ۔قابل ذکر یہ ہے کہ این ڈی اے میں شامل جے ڈی یو نے بھی بل کی مخالفت کرتے ہوئے راجیہ سبھا میں واک آﺅٹ کیا ہے ۔