تین طلاق بل راجیہ سبھا سے منظور

نئی دہلی (ملت ٹائمز)
طلاق ثلاثہ بل آج راجیہ سبھا سے پاس ہوگیا ۔ اس سے پہلے دومرتبہ یہ بل لوک سبھا سے پا س ہوگیاتھا تاہم راجیہ سبھا سے پاس نہیں ہوسکاتھا ۔آج این ڈی اے کی اتحاد جے ڈی یو اور اے آئی ڈی ایم کے نے راجیہ سبھا میں واک آﺅٹ کیا تاہم اس کے باوجود یہ بل پاس ہوگیا ۔ کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں نے اس بل کی مخالفت کرتے ہوئے سلیکٹ کمیٹی میں بھیجنے کا مطالبہ کیاتھا ۔بل کی حمایت میں 99 ووٹ پڑے جبکہ مخالفت میں 84 ووٹ پڑے ۔