تین طلاق بل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گا آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ:ڈاکٹر قاسم رسول الیا س

۔آج راجیہ سبھا میں بل کی مخالفت میں 84 ووٹ پڑ ے جبکہ حمایت میں 99 ووٹ پڑے
نئی دہلی (ملت ٹائمز)
طلاق ثلاثہ بل آج راجیہ سبھا سے پاس ہوگیاہے ۔اسی سیشن میں گذشتہ 26جولائی کو طلاق ثلاثہ بل لوک سبھا سے پاس ہوگیاتھا ۔ بی جے پی شروع سے دن سے یہ بل پاس کرانا چاہ رہی تھی لیکن کامیاب نہیں ہوئی تھی۔ پہلی مدت میں دو مرتبہ یہ بل لوک سبھا سے پاس ہوا لیکن راجیہ سبھا میں نہیں ہوسکا ۔آج راجیہ سبھا میں بل کی مخالفت میں 84 ووٹ پڑ ے جبکہ حمایت میں 99 ووٹ پڑے ۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ کی مجلس عاملہ کے رکن ڈاکٹر قاسم رسول الیا س نے ملت ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہاکہ یہ بل اسلام کے بھی خلاف ہے اور سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بھی خلاف ہے ۔ملت ٹائمز کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ اس قانون کے خلاف سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائے گا اور وہاں اسے چیلنج کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ اس بل میں بہت ساری خامیاں ہے اور سپریم کورٹ سے اسٹے لگنا یقینی ہے ۔