وفد نے وزیر اعلی سے اپیل کی کہ تمام متا¿ثرین کی مدد کے لئے ریاستی اور مرکزی سرکار کی جانب سے ہر ممکن امداد کو یقینی بنایا جائے
گوہاٹی(ملت ٹائمز)
آل انڈیا یونائیٹیڈ ڈیمو کریٹک فنڈ کے قومی صدر و رکن پارلیمنٹ مولانا بد رالدین اجمل قاسمی نے آج اپنی فلاحی تنظیم اجمل فاو¿نڈیشن اور مر کز المعارف کے ایک وفد کے ساتھ آسام کے وزیر اعلی جناب سربونندو سونووال سے ملاقات کرکے انہیں اجمل فاﺅنڈیشن کی جانب سے دس لاکھ کا چیک ا ور مرکز المعارف کی جانب سے پانچ لاکھ کا چیک ‘وزیر اعلی راحتی فنڈ’ میں دیا تاکہ آسام میں آئے تباہ کن سیلاب متا¿ثرین کی امداد کا کام ہو سکے۔ واضح رہے کہ مولانا بد رالدین اجمل صاحب کی سر پرستی میں آسام کے اس بھیانک سیلاب سے متا¿ثرہونے والوں کی امداد کے لئے اجمل فاﺅنڈیشن، مرکز المعارف اور جمعیة علماءآسام کے کارکنان مستقل میدان عمل میں ہیں۔ اب تک کئی لاکھ خاندانوں میں ریلیف کا سامان تقسیم کیا جا چکا ہے اور یہ عمل مستقل جاری ہے ۔مولانا اجمل صاحب صرف نگرانی ہی نہیں کر رہے ہیں بلکہ خود ندی کے پُر خطر راستوں سے گزر کر سیلاب متا¿ثرین کے درمیان پہونچکر راحتی اشیاءکی تقسیم کروارہے ہیں۔مولانا اجمل نے بتایا کہ یوں تو آسام ہر سال سیلاب کی تباہی سے گزرتا ہے لیکن اس بار کے سیلاب نے پورے آسام کو اپنی زد میں لے لیا ہے اس لئے صورتِ حال انتہائی خطر ناک ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیمیں اور ان کے کارکنا ن لوگوں کو راحت پہونچانے میں شب وروز لگے ہیں اور ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں مگر اپنے مخصوص وسائل کی وجہ سے ہر جگہ پہونچنا ان کے لئے ممکن نہیں ہے اسلئے وزیر اعلی راحتی فنڈ میں رقم دیکر اس کے ذریعہ ان لوگوں کی امداد میں حصہ لینا ہے جن تک ہم براہ راست نہیں پہونچ پائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی سے ہم نے ایک وفد کے ساتھ ملاقات کی جس میں ہماری تنظیموں کے ذمہ داران کے علاوہ ہماری پارٹی کے ایم ایل اے حضرات بھی شامل تھے۔ملاقات کے دوران ہم نے جہاں جہاں راحت رسانی کا کام کیا ہے ان تمام جگہوں کے ابتر حالات سے ان کو واقف کرایا ہے اور سرکاری امداد اُن متاثرین تک پہونچانے کی اپیل کی ہے ۔ہم نے ان سے کہا ہے کہ گزشتہ گیارہ سالوں سے میں آسام کے سیلاب کو قومی آفت قرار دینے کی مہم چلا رہاہوں، پارلیمنٹ میں مختلف طریقوں سے اس کو بار بار اٹھا یا ہے اور تمام متعلقہ منسٹروں سمیت سابق وزیر اعظم اور موجودہ وزیر اعظم سے بذریعہ خط اور ذاتی طور پر ملاقات کرکے درخواست کی ہے کہ آسام میں ہر سال آنے والے سیلاب نے آسام کو برباد کر دیا ہے اس لئے اسے قومی آفت کا درجہ دیکر اس کی خصوصی مدد کی جائے نیز سیلاب سے ہونے والی تباہی کی روک تھام کا مستقل طریقہ نکالا جائے مگر اب تک اس پر عمل نہیں ہوائے، اب جبکہ مرکز اور صوبہ دونوں جگہ آپ کی پارٹی بی جے پی کی سرکار ہے تو آپ مرکز سے اپیل کرکے آسام کے سیلاب کا مستقل حل نکالئے۔مولانا نے لوگوں سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ مصیبت کی اس گھڑی میں آسام کے سیلاب متا¿ثرین کی امداد کے لئے آگے آئیں۔






