پاکستان نے ایک اور ہندوستانی جاسوس کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا یہ ثبوت

اسلام آباد (ایم این این )
پاکستانی پولیس نے پاکستان کے پنجاب خطہ سے ایک ہندوستانی جاسوس کو پکڑنے کا دعوی کیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ہندوستانی جاسوس ہے۔ پاکستانی پولیس کے مطابق گرفتار ہندوستانی جاسوس کی شناخت راجو لکشمن کے طور پر ہوئی ہے۔ حالانکہ سوشل میڈیا پر پاکستانی ایجنسیاں اس وقت ٹرول ہوگئیں جب لکس کوزی انڈرویئر کو جاسوسی کا سب سے بڑا ثبوت بتادیا۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ہندوستانی جاسوس پنجاب خطہ میں نیو کلیئر ان رچمنٹ فیکلٹی کی جاسوسی کررہا تھا۔ پاکستان میں جاسوسی کی سزا موت ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ راجو لکشمن کو بدھ کو ڈیرہ غازی خان ضلع کے راکھی گز علاقہ سے گرفتار کیا گیا۔ پاکستان پولیس کے مطابق راجو لکشمن بلوچستان سے ڈیرہ غازی خان میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا۔ خیال رہے کہ یہ وہی خطہ ہے جہاں پاکستان کے دعوے کے مطابق ہندوستانی شہری کلبھوشن جادھو کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کو مزید جانچ کیلئے نامعلوم مقام پر بھیج دیا گیا ہے۔
پاکستانی پولیس نے ہندوستانی جاسوس کے خلاف کچھ ثبوت پیش کئے ہیں اور کہا ہے کہ راجو لکشمن نے لکس کوزی انڈر ویئر پہنا تھا ، جو کہ ایک ہندوستانی برانڈ ہے ، اس لئے یہ ثابت ہوتا ہے کہ راجو لکشمن ہندوستانی جاسوس ہے جو پاکستان میں جاسوس کرنے کی کوشش کررہا تھا۔
بتادیں کہ سوشل میڈیا پر کئی لوگ اس بات پر سوالات کھڑے کررہے ہیں کہ پاکستان انر ویئر برانڈ کو لے کر کسی کو جاسوس بتا رہا ہے۔ غور طلب ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کلبھوشن جادھو کو لے کر پہلے سے ہی ٹکراو چل رہا ہے ۔