ممبئی (ملت ٹائمز)
عید الاضحی کے پیش نظر معروف عالم دین اور مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر مولانا برہان الدین قاسمی نے مسلمانوں کو محتاط رہنے اور کچھ ضروری چیزوں کا خیال رکھنے کا مشورہ دیاہے ۔ ملت ٹائمز سے بات کرتے ہوئے مولانا برہاالدین قاسمی نے کہاکہ ہندوستان میں معمولی چیزوں کو بنیاد اور بہانہ بناکر مسلمانوں پر حملہ عام بات ہوگئی ہے ۔ عید الاضحی کے موقع پر مسلمانوں جانوروں کی قربانی کا فریضہ ادا کرتے ہیں اس لئے بہت ممکن ہے کہ شرپسند عناصر اس موقع پر ملک کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کریں گے اور مسلمانوں کو غیر ضروری طور پر نشانہ بنائیں گے اسلئے مسلمانوں کو محتاط رہنے کی ضرروت ہے ۔
انہوں نے بتایاکہ ممبئی میں آج اسی سلسلے میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جہاں ذرج ذیل امور پر کو ملحوظ رکھنے کا انہوں نے مشورہ دیا ۔
انجان لوگوں سے گوشت لینے اور ان کو گوشت دینے سے مکمل طور پر پرہیز کیا جائے، اگر چہ وہ خستہ حالت میں مانگنے آئے ۔
۔ صفائی کا خیال رکھیں اور ناقابل استعمال اشیاءکو کھلے میں نہ پھینکیں واضح رہے کہ صفائی ستھرائی اسلام میں مطلوب ہے اور اسے آدھاایمان کہاگیاہے ۔
شہروں میں سوسائٹی یا اپارٹمنٹ میں رہنے والے لوگ حتی کہ گاو¿ں کے لوگ بھی اپنے پڑوسیوں کے تعلق سے محتاط رہیں ۔ کچھ لوگ معمولی بات کو مسئلہ بنا سکتے ہیں ۔
براہ کرم قربانی کے جانوروں کی ویڈیوز اورتصاویر وغیرہ سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں اور اسلام میں یہ مطلوب بھی نہیں ہے بلکہ شوبازی سے منع کیاگیاہے ۔
ایک جگہ سے دوسری جگہ یا ایک گھر سے دوسرے گھر گوشت لے جاتے وقت گوشت کو اچھے سے پیک کریں۔ بچوں سے نہ گوشت تقسیم کرائیں اور نہ لانے کے لیے بھیجیں۔
غرباءکسی اجنبی کے فون کے ذریعے بلانے پر گوشت لینے ہرگز نہ جائیں ۔
تمام قربانی کے جانوروں کی خریداری کی رسید اپنے پاس رکھیں ۔ضروری ٹیکس ادا کئے بغیر اور بغیر رسید کے جانور نہ خریدیں۔
سمجھداری کا مظاہر ہ کریں اور مذہب اور مذہبی فرائض کو پابندی اور ہمت کے ساتھ ادا کریں ۔محتاط رہنا دانشمندی ہے اور خائف رہنا بزدلی ہے ۔
پرسکون رہئیے اور مخالف صورت میں حیوان صفت لوگوں کے سامنے جھکنے کے بجائے تیز اور فیصلہ کن اقدام کیجیے اگر ضرورت پڑ جائے ۔
اس دنیا میں ہم مسلمان اپنی آخرت سنوارنے کے لئے ہیں ہماری قربانی اور تمام عبادتیں محض اللہ کی رضا کے لئے ہیں نہ کہ دکھاوے کے لئے بشمول جانور ہم اللہ کی تمام مخلوق کا خیال رکھیں جیسا کہ اللہ نے کرنے کے حکم دیا ہے اور اللہ کے علاوہ کسی سے نہ ڈریں۔
عید الاضحی کے تہوار قریب ہے اور12 اگست کوہونے کا زیادہ امکان ہے ۔






