میں اپنے مذہب پر سب کچھ قربان کرنے کیلئے تیار ہوں. مجھے افسوس ہے کہ جس وقت مسلمانوں کو پارٹی کی ضرورت پڑی اس وقت پارٹی نے ساتھ نہیں دیا
مالیگاو¿ں(ایم این این )
میں پیدائشی مسلمان ہوں، پیدائشی مسلمان ہونے کے ساتھ ساتھ دارالعلوم دیوبند کی مجلسِ شوریٰ کا رکن اور جمعیت علماء مالیگاو¿ں کا صدر ہوں، میں اپنے مذہب پر سب کچھ قربان کرنے کیلئے تیار ہوں. مجھے افسوس ہے کہ جس وقت مسلمانوں کو پارٹی کی ضرورت پڑی اس وقت پارٹی نے ساتھ نہیں دیا اس لئے میں NCP سے دستبردار و مستعفی ہورہا ہوں ان خیالات کا اظہار سابق MLA مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی نے بروز جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں کیا۔
موصوف نے کہا کہ 2014 میں راشٹروادی کانگریس پارٹی میں شامل ہو کر اسمبلی چناو¿ میں امیداری کرکے بھاری اکثریت سے ووٹ حاصل کر کے پارٹی کو مضبوطی بخشی، لیکن موجودہ حالات میں حکومت نے اسلام اور مسلمانوں کو نقصان پہنچانے کیلئے طلاقِ ثلاثہ بل پیش کیا اس موقع پر نام نہاد کانگریس، بہوجن سماج پارٹیوں کے علاوہ NCP نے بھی اس بل کی مخالفت نہ کی اور منظم پلاننگ کیساتھ طلاقِ ثلاثہ بل کو راجیہ سبھا میں منظور کروایا، میں پارٹی کی دوغلی پالیسی پر بہت دل برداشتہ ہوں اور دینی و ملّی حمیت کی بنیاد پر NCP کو استعفیٰ دیتا ہوں. موصوف نے سوال کے جواب میں کہا کہ آئندہ کس پارٹی میں شامل ہو کر الیکشن لڑنا ہے یہ آنے والا وقت اور شہر کی عوام بتائے گی. واضح رہے کہ مفتی موصوف کے اس احتجاجی اور جرات مندانہ فیصلہ پر مسلمانوں نے خیر مقدم و استقبال کیا۔






