ہندو-مسلم کی نفرت کے بیچ روپیہ مزیدکمزور ہوا، دو پوائنٹ پھسل کر 7 ویں مقام پر پہنچی ہندوستانی معیشت

نئی دہلی،3 اگست (آئی این ایس انڈیا)
بھارت اب دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت نہیں ہے۔ 2018 میں یہ دو مقام پھسل کر ساتویں نمبر پر آ گیا۔ اس کا انکشاف ورلڈ بینک کے تازہ اعداد و شمار سے ہوا ہے۔ ورلڈ بینک کے مطابق 2017 میں بھارت 2.597 لاکھ کروڑ ڈالر کی جی ڈی پی کے ساتھ چھٹے نمبر پر تھا، لیکن تازہ اعداد و شمار کے مطابق اس سال برطانیہ اور فرانس کو پیچھے چھوڑ بھارت پانچویں نمبر پر آنے میں کامیاب رہا۔ اب یہ دونوں ملک پھر بھارت سے آگے نکل گئے ہیں ۔ماہرین کے مطابق ڈالر کے مقابلے روپے میں آئی گراوٹ کی وجہ بھارت ساتویں نمبر پر پھسلا ہے۔ 2017 میں روپے میں 3 فیصد کی برتری رہی تھی۔ اس طور پر ہندوستان نے برطانیہ اور فرانس کو پیچھے چھوڑا تھا، لیکن 2018 میں روپے 5 فیصد گر گئی اور جی ڈی پی کے لحاظ سے بھارت پھر ساتویں نمبر پر پھسل گیا۔ 2019 میں بھی بھارت کا مقام روپے کی صورتحال پر منحصر ہو سکتا ہے۔