کشمیر میں دفعہ 144 نافذ ہے ۔ سات لاکھ سے زائد فوج تعینات ہیں ۔فون ،انٹرنیٹ اور رابطہ کے تمام ذرائع بند ہیں
سری نگر (ملت ٹائمز)
جموں وکشمیر سے یہ خبر مل رہی ہے کہ آج واد میں کچھ مقامات پر تشدد اور مظاہرے اور احتجاج ہوئے ہیں ۔ مرکزی سرکا ر کے فیصلے سے ناراض عوام نے فوج پر پتھراﺅ کیاہے ۔فوج نے سخت جوابی کرتے ہوئے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی ہے ۔
بی بی سی کی رپوٹ کے مطابق وادی کے کچھ علاقوں میں کشمیریوں نے آج فوج پر پتھراﺅ کیا اور خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کی سخت مخالفت کی ۔
واضح رہے کہ کشمیر میں دفعہ 144 نافذ ہے ۔ سات لاکھ سے زائد فوج تعینات ہیں ۔فون ،انٹرنیٹ اور رابطہ کے تمام ذرائع بند ہیں ۔ اہم سیاسی اور علاحدگی پسند رہنماقید میں ہیں تاہم یہ مظاہرے بتارہے ہیں کہ عوام نے مرکزی حکومت کا فیصلہ مسترد کردیاہے جس میں کشمیر سے آرٹیکل 370 کو ہٹاکر اسے دو حصوں میں تقسیم کردیاگیاہے اور اس مرکزکے زیر انتظام ریاست میں شامل کردیاہے ۔
https://www.facebook.com/bbcurdu/videos/402582727275894/






