پاکستان نے ہندوستان سے تجارتی اور سفارتی تعلقات ختم کیا ۔ سفیر واپس بلانے اور اسلام آباد سے ہندوستانی سفیر کو واپس بھیجنے کا بھی فیصلہ

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اے آروائی نیوزکوبتایا ‘ہمارے سفیراب نئی دہلی میں نہیں رہیں گے اوریہاں سے ان کے سفیروں کوبھی واپس بھیجا جائےگ

اسلا م آباد (ایم این این )
کشمیر سے دفعہ 370 اور35 اے ہٹانے پر پاکستان نے ہندوستان سے سفارتی اورتجارتی تعلقات منقطع کرلیاہے۔پاکستان نے ہندوستانی ہائی کمشنر کوملک بدرکردیا اور ہندوستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کوتوڑ لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جموں وکشمیرسے دفعہ 370 اوردفعہ 35 اے ہٹائے جانے کے بعد پاکستان نے ہندوستان کےساتھ ڈپلومیٹک تعلقات میں منقطع کرلئے ہیں۔ اتنا ہی نہیں پاکستان نے ہندوستان کےساتھ دوطرفہ تجارتی رشتے منقطع کرلئے۔ پاکستان کےانگریزی اخبار’ڈان’ کی ویب سائٹ کے مطابق قومی سیکورٹی کمیٹی (این ایس سی) نے بدھ کوپاکستان کے ڈپلومیٹک تعلقات کوختم کرنے اورہندوستان کے ساتھ سبھی دو طرفہ تجارتی تعلقات ختم کرنے کااشارہ دیتے ہوئے کشمیرسے متعلق تعلقات میں حالیہ پیش رفت کے پیش نظرکئی بڑے فیصلے کئے ہیں۔
ڈان کے مطابق میٹنگ میں نئی دہلی سے پاکستان کے سفیرکوواپس بلانے اورہندوستانی سفیرکوملک بدرکرنے کا بھی فیصلہ لیا گیا۔ پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اے آروائی نیوزکوبتایا ‘ہمارے سفیراب نئی دہلی میں نہیں رہیں گے اوریہاں سے ان کے سفیروں کوبھی واپس بھیجا جائےگا’۔
ڈان کے مطابق پاکستان کےوزیراعظم عمران خان کی صدارت میں اعلیٰ سیکورٹی اداروں کی میٹنگ کشمیرکےخصوصی درجہ سے متعلق ہندوستان کےفیصلے کےمد نظرحالات کے جائزہ کےلئےمنعقد کی گئی تھی۔ ڈان کے مطابق میٹنگ میں پاکستان- ہندوستان دوطرفہ نظام کا جائزہ لینے، اقوام متحدہ میں اس معاملےکولےجانےکا بھی فیصلہ لیا گیا۔ میٹنگ کے بعد جاری ایک بیان میں کہا گیا ‘وزیراعظم (پاکستان کے وزیراعظم عمران خان) نےحکم دیا کہ ہندوستانی نسل پرست حکومت اورحقوق انسانی کی خلاف ورزی کواجاگرکرنےکے لئے سبھی سفارتی چینلزکوسرگرم کیا جائے’۔
عمران خان حکومت میں سائنس اورٹکنالوجی کے وزیرفواد چودھری نےکہا تھا کہ اگر ہندوستان، ہم سے (پاکستان) سےبات چیت کرنے میں دلچسپی نہیں رکھ رہا ہے توان کا سفیریہاں کیوں ہے؟ فواد چودھری نےکہا کہ ‘میں اپنےوزیرخارجہ سے گزارش کرتا ہوں کہ اگرہندوستان ہم سے بات چیت کرنے میں دلچسپی نہیں رکھ رہا ہے توان کا سفیریہاں کیوں ہے’؟ فواد چودھری یہیں نہیں رکے، انہوں نے ہندوستان سے سفارتی تعلقات منقطع کرلینے تک کی بات بھی کہی۔ فواد نےکہا کہ ہمیں ان سے سفارتی تعلقات بھی توڑلینے چاہئے۔ یہاں (پاکستان) میں ان کے (ہندوستان) سفیراوروہاں (ہندوستان) میں ہمارے سفیرکیوں ہیں؟۔

SHARE