بابری مسجد تنازع کیس : سپریم کورٹ نے پوچھا سوال ’کیا رام کی نسل سے کوئی دنیا میں موجود ہے؟‘

سپریم کورٹ نے نرموہی اکھاڑہ سے رام مند ر کی ملکیت کا ثبوت پیش کرنے کیلئے کہاتھااس کے وکیل ناکا م رہے اور یہ کہکر معاملہ کو ٹالنے کی کوشش کی کہ 1982 میں ڈکیٹی ہوئی تھی جس میں کاغذات غائب ہوگئے ہیں

نئی دہلی (ملت ٹائمز)
بابری مسجد اور رام جنم بھومی اراضی تنازعہ پر سپریم کورٹ میں سماعت جاری ہے۔ اس دوران دونوں فریق کی باتیں سنی جا رہی ہیں اور کئی سوالات قائم ہو رہے ہیں۔ سپریم کورٹ نے رام جنم بھومی کا دعویٰ کرنے والے ایک فریق سے یہ سوال کیا ہے کہ کیا رام کی نسل سے آج کوئی دنیا میں موجود ہے؟۔
اس سے قبل سپریم کورٹ نے نرموہی اکھاڑہ سے رام مند ر کی ملکیت کا ثبوت پیش کرنے کیلئے کہاتھااس کے وکیل ناکا م رہے اور یہ کہکر معاملہ کو ٹالنے کی کوشش کی کہ 1982 میں ڈکیٹی ہوئی تھی جس میں کاغذات غائب ہوگئے ہیں ۔