سخت سیکورٹی کے درمیان کچھ لوگ نماز جمعہ ادا کرنے پہونچے مسجد ۔کرفیو اب بھی نافذ

آج کچھ علاقوں کے اسکول دوبارہ کھل گئے ہیں اور بچے پڑھائی کرنے بھی پہنچے ہی

سری نگر (ایم این این )
جموں و کشمیر میں ہر جگہ سیکورٹی کے انتظامات سخت ہیں اور کئی جگہ دفعہ 144 اب بھی نافذ ہے۔ اس درمیان کچھ مقامات پر نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے لیے دفعہ 144 میں کچھ چھوٹ دی گئی ہے۔ سری نگر میں نمازیوں کے مسجد پہنچنے کی کچھ تصویریں سوشل میڈیا پر آ رہی ہیں لیکن نمازیوں کی تعداد کافی کم نظر آرہی ہے۔ کشمیر سے کسی ناخوشگوار واقعہ کی اب تک کوئی خبر نہیں آئی ہے لیکن رابطے کے تمام ذرائع اب تک منقطع ہیں اورعوام شدید پریشانی سے دوچار ہوچکے ہیں ۔

علاوہ ازیں آج کچھ علاقوں کے اسکول دوبارہ کھل گئے ہیں اور بچے پڑھائی کرنے بھی پہنچے ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اودھم پور اور کٹھوعہ کے کئی اسکول ایک بار پھر کھل چکے ہیں۔ اودھم پور کے پولس ڈپٹی کمشنر پیوش سنگلا نے کہا کہ ”دفعہ 144 اب بھی نافذ ہے، لیکن کچھ علاقوں میں ایسا نہیں ہے۔ کچھ علاقوں پر سخت نظر رکھی جا رہی ہے۔ بازار بھی صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے۔“

SHARE