بیجنگ (ایم این این )
جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹنے کے بعد دنیا کے کچھ ممالک خاموش ہیں ،کچھ امن وشانتی برقرار رکھنے کی اپیل کررہے ہیں اس دوران چین نے پاکستان کا مکمل ساتھ دینے کا اعلان کیاہے ۔
پاکستانی اخبار روزنامہ جنگ کے مطابق پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ چین کشمیر کے معاملے پر سیکیورٹی کونسل میں پاکستان کی حمایت کرے گا۔شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب سے ملاقات کے بعد کہا کہ چینی وزیر خارجہ نے اتفاق کیا کہ بھارتی اقدام یک طرفہ ہیں، بھارتی اقدامات سے خطے کے امن کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر ایک متنازع مسئلہ تھا اور ہے، چینی حکام کو بتایا گیا کہ بھارت پلواما جیسی حرکت دوبارہ کرسکتا ہے۔