مکہ مکرمہ (ایم این این )
مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ تبدیل کرنے کی روح پرور تقریب ہوئی۔ اللّٰہ تعالیٰ کے ذکر،طواف اور عبادتوں میں مصروف لاکھوں عازمین نے براہ راست غلاف کعبہ کو تبدیل ہوتے ہوئے دیکھا جبکہ لاکھوں مسلمانوں نے براہ راست تقریب ٹیلی وڑن اور انٹرنیٹ پر بھی دیکھی۔
غلاف کعبہ کی تیاری میں تقریباً 670 کلو گرام ریشم استعمال ہوا ہے۔ غلاف میں سونے اور چاندی کی تاریں بھی استعمال کی گئی ہیں۔ غلاف کعبہ کی تیاری پر تقریباً 70 لاکھ ریال لاگت آئی ہے۔
اس سال انتظامیہ نے غلاف کعبہ تبدیل کرنے کی تقریب رات کے وقت منعقد کی تاکہ صبح طواف کے لیے آنے والوں کو زحمت سے بچایا جاسکے۔واضح رہے کہ ہر سال 9ذی الحجہ کو غلاف کعبہ تبدیل کرنے کی پروقار تقریب ہوتی ہے۔