نئی دہلی: ریاست ہریانہ کے وزیر اعلی و بی جے پی رہنما منوہر لال کھٹر کے ذریعہ کشمیری لڑکی کے تعلق سے بیان دینے پر غلام نبی آزاد نے شدید برہمی ظاہر کی۔
کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد نے کہا کہ یہ بیان بی جے پی کی ذہنیت کو نمایاں کرنے کے لیے کافی ہے،ہریانہ کے وزیر اعلی نے اسی ذہنیت کی ترجمانی کردی۔’
ان کا کہنا ہے کہ وہ شادی کے خلاف نہیں ہیں، جموں و کشمیر کی لڑکیاں کہیں بھی شادی کر سکتی ہیں، کسی بھی مذہب میں شادی کرسکتی ہیں، میں اس کے خلاف نہیں ہوں لیکن جس طرح سے ہریانہ کے وزیر اعلی کھٹر نے بیان دیا ہے، ایسا وہی کہہ سکتا ہے جس کی اپنی بیٹی نہ ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کے لیڈر کا یہ کہنا کہ ہم زمین بھی لیں گے اور لڑکیاں بھی لیں گے، یہ غلط ذہنیت کی غمازی کرتا ہے۔
غلام نبی آزاد نے کھٹر کے بیان پر کہا کہ کیا ہماری بیٹیاں کوئی سامان ہیں؟ آزاد نے مطالبہ کیا کہ انہیں فورا وزیر اعلی کے عہدے سے ہٹایا جائے۔

Leave a Reply