آرٹیکل 370 ہٹنے سے کشمیر میں دہشت گردی ختم ہو گی، امت شاہ کا دعویٰ




 امت شاہ نے دفعہ 370 سے متعلق بل کے راجیہ سبھا میں منظور ہونے پر نائیڈو کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 ملک کے لئے درست نہیں تھا۔

چنئی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو کہا کہ کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے والے آئین آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے بعد ریاست میں دہشت گردی ختم ہو جائے گی۔ وینکیا نائیڈو کے نائب صدر جمہوریہ کے عہدہ پر دو سال مکمل ہونے پر لکھی گئی ایک کتاب کے اجراء کے بعد امت شاہ نے یہ بیان دیا۔

امت شاہ نے کہا، ’’ مجھے پورا یقین ہے کہ آرٹیکل 370 ہٹنے کے بعد کشمیر ترقی کے راستے پر گامزن ہو گا ‘‘۔ شاہ نے دفعہ 370 سے متعلق بل کے راجیہ سبھا میں منظور ہونے پر نائیڈو کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 ملک کے لئے درست نہیں تھا۔

اس موقع پر موجود تمل ناڈو کے نائب وزیر اعلی او پنيرسیلوم نے کہا کہ کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 کو ہٹانا وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کا جرأت مندانہ اور تاریخی فیصلہ ہے۔ پنيرسیلوم نے کہا کہ شاہ اس کتاب کا اجراء کرنے کے لئے مناسب شخصیات ہیں، جنہوں نے حال ہی میں پارلیمنٹ میں کافی اہم اور تاریخی فیصلہ لیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹانے کا مطالبہ سابق وزیر اعلی جے للتا نے سنہ 1984 میں راجیہ سبھا میں کیا تھا۔ اوپنيرسیلوم نے کہا ’’میں وزیر اعظم مودی اور امت شاہ کو آرٹیکل 370 ہٹانے جیسے جرات مندانہ اور تاریخی فیصلے کے لئے مبارک باد دیتا ہوں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ حکومت کے اس قدم سے ملک نہ صرف متحد ہو گا بلکہ تمام ریاستیں برابری کی حقدار ہوں گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *