راجستھان : پہلو خاں لنچنگ کے معاملے میں عدالت کے فیصلے کے خلاف کی جائیگی اپیل : اشوک گہلوت




راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے ٹویٹر پر بتایا کہ ہم نے ماب لنچنگ کے خلاف اسی مہینے کے پہلے ہفتے میں قانون بنایا ہے .
جے پور:  راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ الور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے ذریعہ پہلو خاں کی موت کے معاملے میں سبھی ملزمین کو بری کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔

گہلوت نے ٹویٹر پر بتایا کہ ہم نے ماب لنچنگ کے خلاف اسی مہینے کے پہلے ہفتے میں قانون بنایا ہے۔ ہم مرحوم پہلو خاں کے خاندان کو انصاف دلانے کے لیے پرعزم ہیں۔اشوک گہلوت نے کہا کہ فیصلے کے خلاف جلد ہی ضلع و سیشن کورٹ میں اپیل دائر کریں گے۔

واضح رہے کہ راجستھان کے پہلو خان موب لنچنگ معاملے میں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے سبھی ملزمین کوبری کردیا ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (سیریل نمبر1) سریتا سوامی اس کیس پرفیصلہ سناتے ہوئے ملزمین کوبری کردیا ہے۔

الورضلع کے بہروڑ میں تقریباً سوا دوسال پہلے ہوئے موب لنچنگ معاملے کے اس فیصلے میں تین ملزم شامل نہیں ہیں۔ تینوں کو نابالغ مانا گیا ہے۔ فیصلہ آنے کے بعد عدالت سے باہرنکلے پہلو خان فریق کے وکیل قاسم خان نے کہا کہ معاملے کی جانچ صحیح طریقے سے نہیں کی گئی ہے۔ پولیس نے سیاسی دباؤمیں چارج شیٹ پیش کی۔ ابھی عدالت کا فیصلہ نہیں ملا ہے، فیصلے کا مطالعہ کرنے کے بعد آگے کی حکمت عملی بنائیں گے۔

یاد رہے کہ بہریڑ میں یکم اپریل 2017 کو جے پور کے ہٹ واڑے سے گائے لے کرجارہے ہریانہ کے نوح میواتی باشندہ پہلو خان اوراس کے بیٹوں عمر اور طاہر کی بھیڑنے جم کرپٹائی کی تھی۔ پولیس نے ان کو بھیڑ سے چھڑا کر بہروڑ کے کیلاش اسپتال میں داخل کرایا تھا۔ وہاں علاج کے دوران پہلو خان کی 4 اپریل، 2017 کو موت ہوگئی تھی۔ اس معاملے میں عدالت میں چالان کے بعد باضابطہ سماعت ہوئی تھی ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *