بینگلورو کے ایچ ایس آر لے آؤٹ علاقہ میں شام کو جب لوگ گھوم رہے تھے تب اچانک ایک تیز رفتار کار نے فٹ پاتھ پر گھوم رہے لوگوں کو کچل دیا۔
بینگلورو: شراب کے نشے میں دھت ایک شخص نے بہت تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر چڑھا دی اور فٹ پاتھ پر چل رہے 7 افراد اس کار کی زد میں آ گئے۔ زخمیوں کو فوراً اسپتال پہنچایا گیا اور خبر لکھے جانے تک ان لوگوں کی حلات نازک بنی ہوئی ہے۔ یہ واقعہ بینگلورو کے ایچ ایس آر لے آؤٹ علاقے کا ہے۔
#WATCH Bengaluru: A drunk person drove his car over pedestrians on a footpath at HSR Layout locality. The driver was taken into police custody & injured were admitted to hospital. Case registered. #Karnataka pic.twitter.com/mmS8e69MPw
— ANI (@ANI) August 19, 2019
اطلاعات کے مطابق اتوار کی شام کو لوگ اس علاقہ میں گھوم رہے تھے کہ اسی وقت ایک تیز رفتار کار وہاں آئی اور فٹ پاتھ پر گھوم رہے لوگوں پر چڑھا دی۔ ذرائع کے مطابق ڈرایئور نے خوب شراب پی ہوئی تھی اور کافی تیز رفتار میں گاڑی چلا رہا تھا۔ موقع سے حاصل ہوئی ویڈیو میں یہ سب کچھ صاف نظر آ رہا ہے کہ کیسے گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھتی ہے اور گھوم رہے لوگوں کو اچانک اپنی زد میں لے لیتی ہے۔ پولس نے ڈرایئور کو حراست میں لے لیا ہے۔ دوسری جانب زخمیوں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

Leave a Reply