مفتی اعجاز ارشد قاسمی نے کہاکہ روزنامہ خبریں نے ہمیشہ میرے خلاف منفی اور فرضی خبریں شائع کی ہے ۔یہ خبر بھی اسی کا حصہ ہے
نئی دہلی (ملت ٹائمز)
مفتی اعجاز ارشد قاسمی نے اپنے ایک بیان کے سلسلے میں جاری تنازع پر صفائی دیتے ہوئے کہاکہ اردو اخبارنے غلط رپوٹنگ کی ہے اور یہ اخبار اس سے پہلے بھی ہمارے بارے میں منفی رپوٹ کرتارہاہے ۔
انہوں نے کہاکہ این آئی اے نیوز ایجنسی سے دہلی کے تغلق آباد میں رام مندر توڑے جانے کے بعد دلتوں کی طرف سے احتجاج ہوئے ہیں اس کے بارے میں ہماری رائے پوچھی تھی جس کے جواب میں ہم نے یہ کہاکہ مسلمانوں نے ہمیشہ مظلوموں کا ساتھ دیا ہے ۔جن پر بھی ظلم ہوگا مسلمان اس کے ساتھ کھڑے ہوں گے ۔اس میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ اور کسی بھی مسلم تنظیم کا کوئی تذکرہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ روزنامہ خبریں نے اپنی رپوٹ میں انگریزی اخبار دکن کرینکل کا حوالہ دیاہے اور اسے حوالہ کے طور پر شائع بھی کیاہے جس میں یہ مجھے کورٹ کرتے ہوئے صرف یہ لکھا گیاہے کہ” آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ کے ممبر مفتی اعجاز ارشدقاسمی نے کہاکہ جہاں بھی لوگوں پر ظلم ہوگا مسلم گروپ اس کا ساتھ دیں گے “۔اس میں نہ بورڈ کا کوئی ذکر نہیں ہے اور نہ ایسی ہماری منشاءتھی ۔ یہ ہماری ذاتی رائے ہے ۔ 
مفتی اعجاز ارشد قاسمی نے کہاکہ روزنامہ خبریں نے ہمیشہ میرے خلاف منفی اور فرضی خبریں شائع کی ہے ۔یہ خبر بھی اسی کا حصہ ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہم قانونی کاروائی کرکے آپسی انتشا ر کو بڑھا وا نہیں دینا چاہتے ہیں لیکن اخبار اور اس کے چیف ایڈیٹر کو بھی سمجھنا چاہیئے اور فرضی خبر شائع کرکے ماحول کو پراگندہ کرنے سے احتراز کرنا چاہیئے ۔
دہلی سے شائع ہونے والے اردو اخبار روزنامہ خبریں نے آج 25 اگست کے شمارے میں ایک رپوٹ شائع کی ہے جس کی سرخی ہے ” بھیم آرمی کو ملا آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ کا ساتھ“ ۔ مذکورہ اخبار نے یہ خبر دکن کرینکل کے حوالے شائع کی ہے ۔ دکن کرینکل نے سرخی لگائی ہے ۔” مسلم گروپ نے بھیم آرمی کی حمایت کی “۔
سوشل میڈیا پر تنازع ہونے کے بعد آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ کے ترجمان مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے ایک پریس ریلیز جاری کرکے وضاحت کی ہے روی داس مندر کی حمایت کے سلسلے میں بورڈ کی طرف سے کوئی بیان جاری نہیں ہواہے اور نہ یہ بورڈ کے دائرے میں ہے ۔اگر بورڈ کے کسی رکن نے یہ بیان دیاہے تو یہ ان کی ذاتی رائے ہے ۔
https://www.facebook.com/PersonalLawBoardOfficial/photos/a.689738421229172/1060862717450072/?type=3&theater
مفتی اعجاز ارشد قاسمی متعدد کتابوں کے مصنف اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ کے رکن ہیں ۔سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی آفس میں بھی بطور مشیر وہ کچھ دنوں تک کام کرچکے ہیں ۔






