میرٹھ میں ماب لنچنگ کا ایک اور واقعہ، شرپسندوں کی بھیڑ نوجوان کو پیٹتی رہی دوسری بھیڑ خاموش تماشائی بنی رہی 




میرٹھ: (ایم این این) ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں ماب لنچنگ ک واردات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ایک ہفتے میں دو ماب لنچنگ کے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔

گذشتہ روز میرٹھ کے قصبہ شاہ جہاں پور میں ایک مسلم نوجوان کو ہجوم نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا جبکہ آج ایک اور مسلم نوجوان شرپسند عناصر کے تشدد کا شکار بنا۔

میرٹھ کے دہلی روڈ پر ایک مسلم نوجوان کو ہجوم نے طالبہ سے چھیڑ خانی کے الزام میں بری طرح پیٹا۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ شرپسند ہجوم مسلم نوجوان کو پیٹ رہا تھا جبکہ وہاں موجود عوام خاموش تماشائی بنی ہوئی تھی اور کسی نے بھی شر پسند عناصر کو روکنے کی کوشش نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق دہلی سے آنے والی ایک بس میں متاثرہ مسلم نوجوان سوار تھا جب میرٹھ میں وہ بس سے اترا تو ایک طالبہ نے چھیڑ خانی کا الزام لگایا جس کی وجہ سے شرپسند عناصر نے مسلم نوجوان کو بری طرح سے پیٹا۔

اس معاملے میں میرٹھ کے ایس پی اکھلیش نارائن نے کہا کہ ‘فی الحال معاملے کی تفتیش جاری ہے اور مسلم نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔’

انہوں نے کہا کہ ‘ماب لنچنگ کے خلاف پولیس مسلسل کارروائی کر رہی ہے اور اس میں ملوث افراد کو بخشا نہیں جائے گا۔’

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *