نئی دہلی: (ملت ٹائمز) جموں وکشمیر کو خصوصی درجہ دینے والی دفعہ 370 کی منسوخی کے خلاف عرضیوں پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے تمام عرضیوں کو پانچ رکنی آئینی بینچ کو بھیج دیا ہے۔
سپریم کورٹ نے سماعت کے دوران مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے معاملے پر آئندہ سماعت اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ہوگی۔واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے جموں وکشمیر کو خصوصی درجہ دینے والی دفعات 370 اور 35اے کو منسوخ کردیا ہے جس کے بعد وادی کشمیر میں انٹرنیٹ خدمات معطل ہے ۔وہیں کشمیر ٹائمز کی ایکزیکیٹیو ایڈیٹر انورادھا بسین کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے حکومت کو نوٹس جاری کر کے سات دنوں میں اس تعلق سے جواب داخل کرنے کو کہا ہے انورادھا بھسین نے انٹرنیٹ موبائل اور مواصلاتی نظام پر پابندی کے خلاف عرضی داخل کی تھی۔

Leave a Reply