اعظم خان کی حمایت میں اترے ملائم سنگھ. بی جے پی سرکار کے خلاف کریں گے شدید احتجاج




اعظم خان کی حمایت میں اترے ملائم سنگھ. بی جے پی سرکار کے خلاف کریں گے شدید احتجاج

لکھنو: (ایم این این) ریاست اترپردیش کے سابق وزیراعلیٰ ملائم سنگھ یادو نے کہا کہ ‘اعظم خان کو منصوبہ بند سازش کے تحت پریشان کیا جا رہا ہے۔’

اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں آج سماج وادی پارٹی کے دفتر میں ملائم سنگھ یادو نے پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے کہا کہ ‘ہماری پارٹی کے سینیئر رہنما اعظم خان کو موجودہ حکومت جان بوجھ کر پریشان کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‘اعظم خان کے خلاف 27 مقدمے درج کر کے یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے چوری اور ڈکیتی بھی کی ہے۔’

ملائم سنگھ نے حکومت کی منشا پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہا کہ ‘ڈکیتی کیا ہوتی ہے؟ یہ صحافی بھائی بہتر جانتے ہیں۔’

سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ ‘ایک دو روز میں اترپردیش کے سبھی اضلاع میں پارٹی کارکنان اور رہنما اعظم خان کی حمایت میں حکومت کے خلاف شدید احتجاج کریں گے جس کی قیادت میں خود ہی کروں گا تاکہ اتر پردیش کی یوگی حکومت انہیں پریشان کرنا بند کریں۔’

ملائم سنگھ نے کہا کہ ‘اعظم کا قصور یہی ہے کہ انہوں نے اقلیتی سماج کے لیے جوہر یونیورسٹی قائم کی ہے تاکہ اقلیتی سماج بیدار ہو سکے لیکن حکومت اسے کامیاب نہیں دیکھنا چاہتی۔’

سابق وزیراعلیٰ نے ایک موقع پر جذباتی ہو کر کہنے لگے کہ ‘اعظم خان بہت ہی ایماندار اور نیک انسان ہیں لہذا پارٹی کے سبھی کارکنان اور رہنما سڑکوں پر اتر کر حکومت کے خلاف احتجاج کریں گے تاکہ انہیں انصاف ملے۔’

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *