موتیہاری: ( فضل المبین ) ضلع کے چریا تھانہ حلقہ کے کٹھملیا گاؤں میں تجاوزات ہٹانے گئی ٹیم کے ساتھ گاؤں والوں نے مار پیٹ کی جس میں کئی پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ: سی او کی قیادت میں ایک معترضہ نالہ صفائی کرنے گئی ٹیم کا گاؤں کے لوگوں نے مخالفت کیا ۔ جس کے بعد پولیس نے اپنے زور بازو کو استعمال کرنا چاہا ۔ جس کی وجہ سے معاملہ بھڑک اٹھا اور لوگوں نے انتظامیہ کے خلاف پتھراؤ کر دیا ۔ یہیں نہیں اسکے بعد گاؤں والوں نے پولیس کو دوڑا دوڑا کر پیٹا ۔جس میں تھانہ صدر تقریبا آدھا درجن پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ۔ وہیں موقع سے چریا تھانہ صدر کا موبائل بھی غائب ہو گیا ۔
گاؤں والوں کے مطابق ذاتی زمین کو جبرا خالی کرانے پر زور دیا گیا جب گاؤں والوں نے اسکی مخالفت کی تو پولیس نے لاٹھی چارج کر دیا جس سے گاؤں کے لوگ مشتعل ہو گئے اور پولیس ٹیم کی جم کر پٹائی کر دی ۔
سی او سچندر کمار نے بتایا کہ: تھانہ صدر للن کمار سمیت 8 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں ۔ جنکا علاج مختلف مقامات پر ہوا ہے ۔ قصورواروں کے خلاف ایف آئی آر کی جائیگی ۔

Leave a Reply