ایک اور ماب لنچنگ، ضعیف شخص کو چوری کے الزام میں لوگوں نے دوڑا دوڑا کر پیٹا 




 موتیہاری :(فضل المبین) مشرقی چمپارن ضلع کے فینہرہ میں چوری کے الزام میں ایک شخص کو پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

مرنے والے شخص کی شناخت شترودھن سنگھ کی شکل میں ہوئی ہے جو سیتامڑھی ضلع کے کرچولیا ڈمری گاؤں کا رہائشی ہے۔ متوفی کمہارار سریندر سنگھ کے یہاں اپنی بہن کے گھر آیا تھا۔ جو کچھ کام کو لیکر کمہارار کی طرف سے پھلوریا جارہا تھا۔ دریں اثنا بیچ کھیت میں لوگوں نے گھیر لیا اور اس بے رحمی سے پٹائی کی کہ جاں بحق ہو گیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اس کی بہن کا اہل خانہ وہاں پہنچا اور مقامی پولیس کو اس کی اطلاع دی ، جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش قبضے میں لے کر کاروائی شروع کر دی ۔ اور اسے پوسٹمارٹم کے لئے بھیج دیا ۔

اس واقعے کے بارے میں ایس ڈی پی او دنیش کمار پانڈے نے کہا کہ انتظامیہ بار بار لوگوں سے اپیل کر رہی ہے کہ آپ کسی بھی افواہوں پر توجہ نہ دیں۔ پولیس لاش لے کر کارروائی کرنے میں مصروف ہے۔ متوفی کے لواحقین سے درخواست موصول ہونے پر قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ مذکورہ معلومات فینہرہ کے نمائندے قاصد انور نے دی ہے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *