بچہ چوری کے الزام میں بھیڑ کے ہاتھوں بوڑھے شخص کی موت ، ایک زخمی 




 چار دنوں کے اندر ضلع میں موب لنچنگ کے  28 واردات ، ڈی ایم نے لوگوں سے کی انسانیت پیش کرنے کی اپیل 

موتیہاری: (ملت ٹائمز – فضل المبین) مشرقی چمپارن ضلع کے فینہرہ میں  چوری کے الزام میں ایک شخص کو پیٹ پیٹ کر  موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

مرنے  والے شخص کی شناخت شترودھن سنگھ کی شکل میں ہوئی ہے جو سیتامڑھی ضلع کے کرچولیا ڈمری گاؤں کا رہائشی ہے۔  متوفی کمہارار سریندر سنگھ کے یہاں اپنی بہن کے گھر آیا تھا۔  جو کچھ کام کو لیکر کمہارار کی طرف سے پھلوریا جارہا تھا۔  دریں اثنا بیچ کھیت میں لوگوں نے گھیر لیا اور اس بے رحمی سے پٹائی کی کہ جاں بحق ہو گیا ۔  واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اس کی بہن کا اہل خانہ وہاں پہنچا اور مقامی پولیس کو اس کی اطلاع دی ، جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش قبضے میں لے کر کاروائی شروع کر دی ۔ اور اسے پوسٹمارٹم کے لئے بھیج دیا ۔

اس واقعے کے بارے میں ایس ڈی پی او دنیش کمار پانڈے نے کہا کہ  پولیس لاش لے کر کارروائی کرنے میں مصروف ہے۔  متوفی کے لواحقین سے درخواست موصول ہونے پر قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔  مذکورہ معلومات فینہرہ کے نمائندے قاصد انور نے دی ہے ۔

ادھر ضلع کے ہیڈکوارٹر موتیہاری میں واقع بلو چوک میں بچہ چوری کے افواہ میں ٹرین پکڑنے جا رہے ہے ایک مزدور کو بری طرح سے پیٹ دیا ۔بعد میں ایک دکاندار کے مدد سے اسے دکان میں بند کرکے اس کی جان بچائی گئی۔ حالانکہ کچھ ہی دیر بعد موقع پر پولیس عملہ پہنچی ۔ لیکن بھیڑ پر قابو پانے میں قاصر رہی پھر بعد میں مزید فورسیز بلائے گئے اور بھیڑ پر قابو پایا گیا ۔ اس معاملے پر انسپکٹر ابھے کمار کا کہنا ہے کہ : زخمی شخص کو پولیس حفاظتی تحویل دستیاب ہے  ۔ اس کا نام بلی یادو ہے جوکہ ڈومریا گھاٹ تھانہ حلقہ کے نارائن پور گاؤں کا باشندہ ہے ۔ وہ ٹرین پکڑ کر چنڈی گڑھ جا رہا تھا ، کچھ بیگ رکھے تھے اور کالے رنگ کا کپڑا نیز داڑھی بھی بڑھے تھے اسی شک میں کچھ بدمعاشوں نے افواہ پھیلا دیا ۔ اہل خانہ کو اطلاع دے دی گئی ہے ۔

ادھر مشرقی چمپارن ضلع میں میں چار دنوں کے اندر بچہ چوری کی افواہ کو لیکر اب تک 28 واردات ہوئی ہیں ۔ جس میں دو لوگوں کی موت ہو گئی ہے ۔ کیسری ہاؤسنگ رامپور سے واقع شروع ہوئی اور یہ ضلع کے کئی تھانوں سے روز بروز نامعلوم شخص کی پٹائی کے واقعات سامنے آ رہے ہیں ۔ کیسریا میں ۱ ، سنگرام پور میں ۲ ، ترکولیا میں ۳ ، بنجریا میں ۲ ، سگولی میں ۱ ، پلنوا میں ۱ ، پپرا میں ۴ ، پکڑی دیال ۲ ، چکیا میں ۳ ، ڈمریا گھاٹ میں ۳ ، شہر میں ایک ، پپرا کوٹھی میں ۱ ، پہاڑ پور میں ۲ اور مفصل میں ۲ مارپیٹ کے واقعات بات ہوچکی ہے ۔

ادھر مذکورہ واقعات پر ڈی ایم رمن کمار نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ: لوگوں میں بیداری لانے کی ضرورت ہے ، کبھی کسی شخص کو لے کر اگر کسی طرح کا کا شک و شبہ ہوتا ہے تو فورا تھانہ  یا کسی انتظامیہ کو اس کی اطلاع دیں ۔ خود سے قانون کو اپنے ہاتھ میں لینا غیر قانونی ہے ۔ ایسی صورت میں قصورواروں کے خلاف کارروائی ہوگی ۔ انسان ہونے کے ناتے دوسرے کے تئیں حساس بنیں اور انسانیت پیش کریں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *