شمال مشرقی ریاستوں کو خصوصی حیثیت دینے والے آرٹیکل 371 سے کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کیا جائے گا، امت شاہ کی یقین دہانی




گوہاٹی(ایم این این) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ‘شمال مشرقی ریاستوں اور کچھ دیگر ریاستوں کے چند علاقوں کو خصوصی حیثیت عطا کرنے والے آئین کے آرٹیکل 371 کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی جائے گی۔

ریاست آسام میں این آر سی لاگو ہونے کے بعد پہلی بار آسام پہنچے وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ‘آرٹیکل 371 کے ساتھ کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ نہیں کی جائے گئی۔’امت شاہ نے شمال مشرقی کونسل کے 68 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ‘جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 منسوخ کیے جانے کے بعد شمال مشرقی ریاستوں کے عوام کے دلوں میں آرٹیکل 371 کے تعلق سے شک و شبہات پیدا ہوگئے ہیں۔’بشکریہ ٹویٹربشکریہ ٹویٹرانہوں نے حزب اختلاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ‘جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ختم کیے جانے کے بعد حزب اختلاف نے یہ پروپیگنڈہ کرنے کی کوشش کی ہے کہ آرٹیکل 371 کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔’امت شاہ نے کہا کہ ‘میں نے اسی وقت پارلیمنٹ میں واضح کردیا تھا اور ایک بار پھر سے کہتا ہوں کہ ‘آرٹیکل 370 عارضی طور پر نافذ کیا گیا تھا جبکہ آرٹیکل 371 خصوصی طور پر نافذ ہے اور ان دونوں میں بنیادی فرق ہے۔’وزیر داخلہ نے کہا کہ ‘مرکزی حکومت آرٹیکل 371 کا احترام کرتی ہے اور اس کے ساتھ کسی قسم کی چھیڑ چھاڑ نہیں کی جائے گی۔’

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *