آسام کے بعد اب ہریانہ میں بھی لاگو ہوگی این آر سی، وزیر اعلی کھٹر کا اعلان

دہرادون(ایم این این )
ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر نے آسام کی طرح ہریانہ میں بھی NRC لاگو کرنے کا اعلان کیا ہے۔ این آئی اے نیوز ایجنسی کے مطابق وزیر اعلی منوہر لال کھٹر نے اعلان کیا ہے کہ ہم ہریانہ میں بھی نیشنل رجسٹر آف سٹیزن شپ (این آر سی ) نافذ کریں گے ۔

واضح رہے کہ حال ہی میں آسام این آرسی کی فائنل لسٹ جاری ہوئی ہے جس میں 19 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو باہرکردیاگیاہے ۔