دفعہ 370 : مرکز کو حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت !




کانگریس کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد کی جانب سے دفعہ 370 پر دائر عرضی کے ساتھ ساتھ دیگر عرضیوں پر سپریم کورٹ میں آج سماعت ہوگی۔

نئی دہلی : کانگریس کے سینئر رہنما اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی غلام نبی آزاد نے اپنے افراد خاندان کی خیریت دریافت کرنے کے لیے جموں و کشمیر جانے کی اجازت کے لیے سپریم کورٹ میں درخوست دائر کی تھی، جس پرآج سماعت ہوگی۔

ان کی عرضی پر چیف جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس ایس اے بوبڈے اور ایس عبدالنظیر کی بینچ سماعت کرے گی ۔

آزاد نے اپنے اہل خانہ اور رشتہ داروں سے ملنے کے لیے سپریم کورٹ سے اجازت مانگی۔ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد انہوں نے ریاست کا دورہ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن حکام نے انہیں ایئرپورٹ سے واپس بھیج دیا تھا۔

غلام نبی آزاد نے کہا کہ ‘یہ درخواست میری ذاتی حیثیت، ایک رہائشی اور جموں و کشمیر سے رکن پارلیمان کی حیثیت سے ہے۔ میں ان لاکھوں لوگوں کی حالت زار جاننا چاہتا ہوں، یہ انسانی بنیادوں پر ہے، اس معاملے میں سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں۔’


Posted

in

by

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *